Inquilab Logo

غزہ : اسرائیلی فضائیہ کی مختلف علاقوں میں بمباری

Updated: February 11, 2020, 3:43 PM IST | Agency | Gaza Strip

اسرائیلی فوج کے طیاروں نے پیر کو علی الصباح غزہ کے جنوب میں’خان يونس‘ کی نئی بندرگاہ پر ۴؍میزائل داغے اورجنوبی علاقہ میں ہی حما س کے ٹھکانے پر بھی میزائل حملہ کیا اور غزہ کے شمال میں زمینی نگرانی کے ایک چیک پوائنٹ پر بھی توپ سے گولہ باری کی۔

اسرائیلی فضائیہ کی مختلف علاقوں  میں بمباری ۔ تصویر : آئی این این
اسرائیلی فضائیہ کی مختلف علاقوں میں بمباری ۔ تصویر : آئی این این

  غزہ : اسرائیلی فوج کے طیاروں نے پیر کو علی الصباح غزہ کے جنوب میں’خان يونس‘ کی نئی بندرگاہ پر ۴؍میزائل داغے اور  جنوبی علاقہ میں ہی حماس کے ٹھکانے پر بھی  میزائل حملہ کیا اور غزہ کے شمال میں زمینی نگرانی کے ایک چیک پوائنٹ پر بھی توپ سے گولہ باری کی۔ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌کیا تھا کہ غزہ سے یہودی کالونیوں پر غزہ سے راکٹ حملے کئے گئے۔ اس سے قبل  اسرائیل کے وزیراعظم  بنجامن نیتن یاہو نے۲؍ مارچ کو پارلیمنٹ کے تیسرے انتخابات سے قبل غزہ میں ایک وسیع فوجی آپریشن کرنے کی دھمکی دی ہے۔’حماس‘ نے کہا  ہےکہ کہ نیتن یاہو کا دھمکی آمیز بیان ان کا جنگی جنون اور فلسطینی قوم پرخوف مسلط کرنے کی ناکام کوشش ہے۔حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم القدس اور غرب اردن میں اپنے جرائم پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK