Inquilab Logo

عراق، سعودی کے مابین تین دہائیوں سے بند سرحد کھلی

Updated: November 19, 2020, 1:22 PM IST | Agency | Baghdad

عراق اور سعودی عرب کے مابین گزشتہ تین دہائیوں سے بند پڑی ریگستا ن میں واقع ارا ر سرحد کو دونوں ممالک کے مابین نزدیکی کاروباری تعلقات کے لئے بدھ کو پھر سے کھول دیا گیا۔ عراقی بارڈر پورٹ کمیشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلی عہدہ پر تعینات حکام کے ایک عراقی وفد کی قیادت وزیر داخلہ اوتھمین الغنیمی اور ایک سعودی وفد نے سرحد ی علاقہ میں منعقدہ ایک تقریب میں حصہ لیکر سرحد کو کھولے جانے کا اعلا ن کیا۔

Iraq Saudi Arab Border - pic : AlJazeera
عراق اور سعودی عرب سرحد ۔ تصویر : الجزیرہ

عراق اور سعودی عرب کے مابین گزشتہ تین دہائیوں سے بند پڑی ریگستا ن میں واقع ارا ر سرحد کو دونوں ممالک کے مابین نزدیکی کاروباری تعلقات کے لئے بدھ کو پھر سے کھول دیا گیا۔
عراقی بارڈر پورٹ کمیشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلی عہدہ پر تعینات حکام کے ایک عراقی وفد کی قیادت وزیر داخلہ اوتھمین الغنیمی اور ایک سعودی وفد نے سرحد ی علاقہ میں منعقدہ ایک تقریب میں حصہ لیکر سرحد کو کھولے جانے کا اعلا ن کیا۔
گزشتہ دس نومبر کو  عراق۔ سعودی کوآرڈی نیشن کونسل کے چوتھے سیشن کے نتائج کا جائزہ لینے کے لئے عراقی وزیراعلی مصطفی القدیمی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود  نے ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ اس کی وجہ  سے مختلف مسائل پر آٹھ کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں۔
اس ویڈیو کانفرنس میں دونوں لیڈروں نے گزشتہ ۳۰ برسوں سے بند پڑی ارار سرحدکو پھر سے کھولنے کی رضامندی دے دی۔ ایسا دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مضبوطی فراہم کرنے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK