Inquilab Logo

دیوبند: عیدگاہ میدان کا دھرنا ۴؍ اپریل تک ملتوی

Updated: March 24, 2020, 9:52 AM IST | Firoz Khan | Deoband

آئین کی حفاظت اور جمہوریت کی بقا کیلئے دیوبند کے عیدگاہ میدان میں متحدہ خواتین کمیٹی کے زیر اہتمام جاری دھرنے میں شامل خواتین نے ملک کو کسی بھی ممکنہ اندیشے سے بچانے کیلئے پیر کو بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا دھرناچار اپریل تک کیلئے ملتوی کردیا۔دہلی شاہین باغ طرز پر قومی شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے)، این آرسی اور این پی آر کی مخالفت میں ستائیس جنوری سےدھرنا دینے والی دیوبندکی شاہینوں نے کورونا کے بڑھتے اثرات کے درمیان مسلم پرسنل لا ء بورڈ ،جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی اورضلع انتظامیہ کی جذباتی اپیل پر پولیس کی تحریری یقین دہانی کے بعد یہ بڑا فیصلہ کیا

Eidgah Maidan, Deoband - Pic : Inquilab
عیدگاہ میدان کا دھرنا بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ تصویر: انقلاب

آئین کی حفاظت اور جمہوریت کی بقا کیلئے دیوبند کے عیدگاہ میدان میں متحدہ خواتین کمیٹی کے زیر اہتمام جاری دھرنے میں شامل خواتین نے ملک کو کسی بھی ممکنہ اندیشے سے بچانے کیلئے پیر کو بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا دھرناچار اپریل تک کیلئے ملتوی کردیا۔دہلی شاہین باغ طرز پر قومی شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے)، این آرسی اور این پی آر کی مخالفت میں ستائیس جنوری سےدھرنا دینے والی  دیوبندکی شاہینوں نے کورونا کے بڑھتے اثرات کے درمیان مسلم پرسنل لا ء بورڈ ،جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی اورضلع انتظامیہ کی جذباتی اپیل پر پولیس کی تحریری یقین دہانی کے بعد یہ بڑا فیصلہ کیا۔حالانکہ متحدہ خواتین کمیٹی کی صدر آمنہ روشی ،عذرا خان ،فوزیہ سرور ،فریحہ عثمانی ،زینب عرشی ،ارم عثمانی اور عذرا خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں سی اے اے اور این آرسی کی شکل میں کورونا سے بڑا وائرس آچکا ہے جس سے ملک کی بڑی آبادی متاثرہوگی اور ڈٹینشن سینٹرمیں سرکاری مظالم کے سبب دم توڑنے پرمجبور ہوگی لیکن تمام انسانیت کی خاطر ہم کورونا وائرس سے نپٹنے کے لیے اپنی تحریک فی الحال ملتوی کر رہے ہیں اور وبا کے خاتمے کے بعدہم دوبارہ اپنے دھرنے کو آگے بڑھائیں گی۔ اس کے لیے ہم نے اپنے برقعے اور چوڑیاںدھرنا گاہ پر بنے پنڈال میں چھوڑ دی ہیں جس کی وجہ سے ہمارا علامتی دھرنا جاری ہے۔ خواتین نے ایس ڈی ایم دیویندر پانڈے کو میمورنڈم دیتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ جائے مظاہرہ  گاہ سے ان کی چوڑیاں اور برقعہ نہ ہٹایا جائے اور پنڈال کے ساتھ کسی طرح کی کوئی چھیڑچھاڑ نہ ہو۔ دھرنے کی جگہ کی حفاظت  کے معاملے پرانتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد خواتین اپنے گھروں کو واپس جانے پر راضی ہوگئیں۔ خواتین کے مطابق دیوبند  عیدگاہ میدان کی مظاہرہ  گاہ کو سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں رکھا گیا ہے جس کے ذریعہ کمیٹی کی عہدیداران اس پر نظر رکھیں گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK