Inquilab Logo

کورونا وائرس کے پیش نظرتمل ناڈو میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملتوی کرنے کا فیصلہ

Updated: March 17, 2020, 4:22 PM IST | Agency | Chennai

پورے تمل ناڈو میں مختلف مسلم تنظیمیں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایک مہینے سے زائد عرصے سے مسلسل احتجاج کررہی ہیں۔ دہلی شاہین باغ کی طرح اولڈ واشرمین پیٹھ علاقے میں’چنئی شاہین باغ‘ میں بھی خواتین کا دھرنا جاری ہے۔ تاہم کوروناوائرس کے پیش نظر مسلم تنظیموں نے پیر کو احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

CAA Protest at Tamil Nadu - Pic : PTI
سی اے اے کیخلاف تمل ناڈو میں احتجاج ۔ تصویر : پی ٹی آئی

پورے تمل ناڈو میں مختلف مسلم تنظیمیں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایک مہینے سے زائدعرصے سے مسلسل احتجاج کررہی ہیں۔ دہلی شاہین باغ کی طرح اولڈ واشرمین پیٹھ علاقے میں’چنئی شاہین باغ‘ میں بھی خواتین کا دھرنا جاری ہے۔ تاہم کوروناوائرس کے پیش نظر مسلم تنظیموں نے پیر کو احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
 مسلم تنظیموں کے لیڈران نے بتایا کہ کوروناوائرس (کووِڈ-۱۹) کے سبب لوگوں میں خوف پایا جارہا ہے اس کے مدنظر عوام کی بھلائی کیلئے احتجاجی مظاہرے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ تاہم انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر تمل ناڈو حکومت ریاست میں این پی آر ک نفاذ کیلئے کوئی قدم اٹھاتی ہے تو مستقبل میں وہ مزید شدت سے احتجاج کریں گے۔
 واضح رہے کہ تمل ناڈو حکومت نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے این پی آر کے کام کو روک دیا ہے اوراس تعلق سے ان کے چند خدشات کا مرکز کی جانب سے جواب نہیں ملا ہے۔ وزیراعلیٰ کے پلن سوامی نے حال ہی میں مرکز کو خط لکھ کر اقلیتی فرقوں خاص طورپر مسلمانوں میں پھیلے خوف جس میں آدھار اور والدین سے متعلق انکوائری  کے معاملات شامل ہیں ، کو دور کرنے کیلئے مذکورہ قانون میں مناسب ترمیم کی درخواست کی ہے۔متعدد سیاسی لیڈران جن میں ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالن اور سی پی آئی ایم لیڈر برنداکرات بھی شامل ہیں ، نے تمل ناڈو کےمظاہرین سے ملاقات کرکے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK