Inquilab Logo

کناڈا:آئندہ ۳؍ سال کےدوران ساڑھے ۱۴؍لاکھ تارکین وطن کےاستقبال کےمنصوبےکا افتتاح

Updated: November 08, 2022, 11:44 AM IST | Agency | Toronto

اس کامقصد کورونا وبا کے دورمیں خالی ہونے والے عہدوں کو پر کرنا ہے۔ اس طرح کناڈا میں غیر ملکیوں کیلئے بڑے پیمانے پر ملازمت کے مواقع پیدا ہوئے ہیں

Canadian Immigration Minister Sean Fraser.Picture:INN
کناڈا کے امیگریشن کے وزیر شان فرایزر ۔ تصویر:آئی این این

کناڈا کی جانب سے آئندہ ۳؍سال  کے دوران ساڑھے  ۱۴ ؍لاکھ تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کے منصوبے کا افتتاح کیا۔  اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن کے استقبال کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔  میڈیارپورٹس کے مطابق کناڈا کے امیگریشن کے وزیر شان فرایزر نے اپنے اس منصوبے کے بارے میں بتایا کہ کناڈا ۲۰۲۳ ءمیں ۴؍ لاکھ ۶۵؍ہزار نئے غیرملکیوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہے گا۔ اسی طرح  ۲۰۲۴ء میں ۴ ؍لاکھ ۸۵؍ ہزار جبکہ ۲۰۲۵ ءمیں ۵؍ لاکھ مزید افراد مستقبل رہائش کیلئے کناڈاپہنچیں گے۔ اس طرح تارکین وطن کو اپنے ملک میں بسانے کے کناڈاکی حکومت کے ابتدائی اہداف میں تقریباً ۱۳؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر کا کہنا  تھا کہ کناڈا کو مزید افراد کی ضرورت ہے۔ کناڈا کے اس اقدام کا بنیادی مقصد تمام محکموں میں ملازمین کی موجودہ کمی کو پورا کرنا ہے۔ ان دنوں کناڈا کے مختلف محکموں میں ہزاروں ملازمتیں دستیاب ہیں۔شان فرایزر نے بتایا کہ کناڈامیں نئے امیگریشن منصوبے کے ذریعہ مختلف شعبوں میں ملازمین کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی جن میں تعمیرات، مینوفیکچرنگ، ہوٹل ،سیاحت اور دیگر شعبے شامل ہیں۔وزیر نے مزید بتایا کہ کناڈا میں طبی اہلکار، ٹرک ڈرائیور، معمار  اور سافٹ ویئر انجینئرز سب کو ملازمت کے مواقع دیئے جائیں گے۔  اس منصوبے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ کووڈ ۱۹ ؍ کے دوران  جو ملازمین انتقال کرگئے تھے، ان کی خالی جگہ ہے اور اب تک پر نہیں کی جا سکی ہے۔ اب  انہیں جنگی پیمانے پر کیا جائے گا۔   واضح رہےکہ اس سے پہلے جرمنی نےبھی تارکین وطن سے متعلق اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ہے جس سے  وہاں غیر ملکیوں کو تعلیم اور  روزگار کے حصول میں آسانی ہوگی۔ 

canada Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK