Inquilab Logo

مرکز اور آسام حکومت نے بینڈ این ڈی ایف بی کے ساتھ سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیا

Updated: January 27, 2020, 2:47 PM IST | Agency

ہندوستان حکومت نے پیر کو آسام اور بینڈ این ڈی ایف بی ( نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ ) کے ساتھ سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیا۔

امیت شاہ ۔ تصویر : آئی این این
امیت شاہ ۔ تصویر : آئی این این

نئی دہلی : ہندوستان حکومت نے پیر کو آسام اور بینڈ این ڈی ایف بی ( نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ ) کے ساتھ سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیا۔ اس موقع پر ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ اور آسام ریاست کے وزیر اعلیٰ سربانندا سونوول کے علاوہ این ڈی ایف بی کے اراکین بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ آج مرکز ، آسام اور این ڈی ایف بی نے اہم معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔یہ معاہدہ بوڈو عوام اور آسام ریاست کے سنہری مستقبل کو یقینی بنائے گا ۔ 
اس معاہدے سے آسام میں رہنے والے بوڈو قبائلیوں کو کچھ سیاسی حقوق اور ان کیلئے کچھ معاشی پیکیج فراہم کئے جائیں گے۔ تاہم، سرکاری عہدیدار نے واضح کیا کہ آسام کی علاقائی سالمیت برقرار رہے گی اور این ڈی ایف بی، جو یا تو ایک علیحدہ ریاست ہے یا یو ٹی (مرکزی علاقہ) کا مطالبہ کر رہی تھی، اس  مطالبے کو برقرار نہیں رکھا جائے گا۔ ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ یہ معاہدہ آسام ریاست کو تقسیم کئے بغیر آئین کے دائرے میں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ آسام میں بوڈو شورش کے خاتمے کیلئے جلد سے جلد معاہدے پر اتفاق کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ ریاست میں بوڈو کے زیر اثر علاقوں میں دیرپا امن بحال ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK