Inquilab Logo

سینٹرل ریلوے نےنالوں اور کلورٹ کی صفائی کا جائزہ لیا

Updated: May 23, 2022, 11:07 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

بی ایم سی اور سینٹرل ریلوے نے اتوار کو خصوصی ٹرین سے کلورٹ، نالوںاور پلوں کی صفائی کا جائزہ لیا ، مئی کے آخر تک کام مکمل کرنے کی بی ایم سی افسر نے ہدایت دی

Railway and BMC officials inspect cleanliness by train between CSMT and Mulund station.Picture:INN
ریلوے اور بی ایم سی کے افسران سی ایس ایم ٹی اور ملنڈ اسٹیشن کے درمیان ٹرین کے ذریعے صاف صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے۔۔ تصویر: آئی این این

 مانسون کے دوران ممبئی میں سیلابی صورتحال پیدا نہ ہو اور ریلوے کائن کے نیچے سے گزرنے والے نالے اور کلورٹ ٹھیک طرح سے صاف  کئے گئے ہیں یا نہیں   یہ دیکھنے کیلئے اتوار کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) اور سینٹرل ریلوے کے افسران نے خصوصی ٹرین سے کلورٹ اور نالوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا ۔ اس دورے کے بعد میونسپل افسران نےصفائی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔  واضح رہے کہ مانسون سے قبل کی تیاریوں میں جہاں ایک جانب ممبئی میں چھوٹے بڑے نالوں اور ندیوں کی صفائی کی جاتی ہے وہیں دوسری جانب ریلوے لائنوں کے نیچے سے گزرنے والے نالوں کی صفائی ریلوے انتظامیہ کے ذریعے کرائی جاتی ہیں۔ سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر بی ایم سی کی جانب سے ریلوے انتظامیہ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ریلوے نے کلورٹ اور ان کے حدود میں واقع نالوں کی صفائی نہ کرنے سے یہ سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ ایسا موقع نہ آئے اس کیلئے اتوار کو دونوں ایجنسیوں (ریلوے اور بی ایم سی) کے افسران کا مشترکہ دورہ منعقد کیاگیا تھا۔ خصوصی ٹرین سے کئے گئے  اس جائزہ دورے  میں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس(سی ایس ایم ٹی) اور ملنڈ اسٹیشن کے درمیان سینٹرل ریلوے  کے کلورٹ اورنالوں کا جائزہ  لیا گیا ۔ کارپوریشن کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹ) پی ویلاراسو اور ریلوے کے سینئر ڈویژنل انجینئر (کوآرڈینیشن) سریش پکھرے نے ایک خصوصی ریل گاڑی میں مشترکہ معائنہ کیا۔ ممبئی میں مانسون سے پہلے کے اقدامات کیلئے کئےجانے والے کاموں میں نالوں سے کیچڑ نکالنا، نالوں کو چوڑا کرنا، ریلوے پٹریوں کے نیچے پلوں کی صفائی اور دیگر مقامات شامل ہیں۔ اس سال بھی بی ایم سی نے سینٹرل اور ویسٹرن ریلوے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریل کی حدود اور اس کے آس پاس کے مختلف نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ پلوں کی صفائی کا کام شروع کیا ہے۔ مختلف مقامات پر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے پمپ لگا کر اور جہاں ضروری ہو وہاں درختوں کی کٹائی مئی کے آخر تک مکمل کر نے کی ہدایت دی ہے ۔ اسی اعتبار سے ان کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔ اس کا جائزہ لینے کیلئے سینٹرل ریلوے کے مضافاتی روٹ پر آج یہ سروے کیا گیا۔ ٹیم پٹریوں کے نیچے کلورٹس اور پٹریوں کی اچھی صفائی کو دیکھ کر مطمئن ہوئی۔اس معائنہ کے دوران بی ایم سی اور سینٹرل ریلوے کے متعلقہ افسران موجود تھے۔  واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے  نے بی ایم سی کے صدر دفتر جاکر مانسون کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔آدتیہ ٹھاکرے نے وارڈ کےذمہ دارا فسران کو ان کے علاقے کے نالوں کی صفائی کا جائزہ لینے اور صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی ۔ اس کےعلاوہ ممبئی کے ایسے علاقے جہاں چٹان کھسکنے کے واقعات ہوتے ہیں وہاں نیشنل ڈیزاسٹرریسپانس فورس کی ٹیم تعینات کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ ان علاقوں کے شہریو ںکو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK