Inquilab Logo

سینٹرل ریلوے میں جمعرات سے۶۸؍ سروسیز کا اضافہ،کل سروسیز کی تعداد ۴۲۳؍ ہوگئی

Updated: September 25, 2020, 9:55 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

بجلی محکمہ، بینک ملازمین اور یونیورسٹی طلبہ کو سفرکی اجازت ملنے کے سبب ۴۶؍سروسیز مین لائن پر اور۲۲؍ ہاربر لائن پر بڑھائی گئی ہیں

Local Train - Pic : INN
لوکل ٹرین ۔ تصویر : آئی این این

سینٹرل اور ویسٹرن ریلوے میں لازمی خدمات پر مامور عملہ کے لئے چلائی جانے والی لوکل ٹرینوں کی خدمات میں آج  سے ۶۸؍ سروسیز کا اضافہ کردیا گیا۔۲۴؍ ستمبر کو اس کا اعلان کیا گیا اور فوری طور پر اس کا نفاذ بھی کر دیا گیا۔ سینٹرل ریلوے انتظامیہ کے اس اعلان کے مطابق بڑھائی گئیں۶۸؍ سروسیز میں  سے ۴۶؍ سروسیز مین لائن پر اور ۲۲؍ ہاربر لائن پر چلائی جائیں گی۔ اس طرح سینٹرل ریلوے میں اب مجموعی سروسیز کی تعداد بڑھ کر ۴۲۳؍ ہوگئی۔ 
 اس تعلق سے سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او شیواجی ستار نے نمائندہ انقلاب کو بتایا کہ بجلی محکمہ  اس کے بعد بینک ملازمین اور یو نیورسٹی کے آخری سال کا امتحان دینے والے طلبہ کو لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت دینے کے سبب مسافروں کی تعداد میں اور اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت کورونا وائرس وباء کے سبب  جو حالات ہیں اس میں احتیاط اور سوشل دسٹنسنگ قائم رکھنے کے لئے یہ ضروری تھا کہ سروسیز بڑھائی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان ۶۸؍ سروسیز میں سے زیادہ تر ٹرینیں صبح اور شام کے بھیڑ بھاڑ کے اوقات میں چلائی جائیں گی تاکہ بھیڑ بھاڑ کے اوقات میں بھی سماجی فاصلہ قائم رکھنے میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔اس کے علاوہ ۱۲؍ ستمبر سے ویسٹرن ریلوے میں ۱۵۰؍0 سروسیز بڑھائی گئی ہیں اور مجموعی طور پر ویسٹرن ریلوے میں اب ۵۰۰؍ سروسیز چلائی جارہی ہیں۔ اگر ویسٹرن اور سینٹرل دونوں کی مجموعی لوکل خدمات کو پیش نظر رکھا جائے تو دونوں ریلویز میں مجموعی طور پر۹۲۳؍ سروسیز یومیہ چلائی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK