Inquilab Logo

مرکزی سلامتی دستوں پر جانبداری کا الزام ، ممتا بنرجی کونوٹس

Updated: April 10, 2021, 12:20 PM IST | Agency | Kolkata

وزیراعلیٰ  اپنے موقف پراٹل، کہا کہ سی آر پی ایف جب تک بی جےپی کیلئے کام کریگی تب تک بولتی رہوںگی

Mamata Banerjee. Picture:INN
ممتا بنرجی ۔تصویر :آئی این این

 مغربی بنگال میں مرکزی سلامتی دستوں پر بی جےپی کیلئے کام کرنے کا الزام لگانے کےممتا بنرجی کے بیان پر الیکشن کمیشن  برہم ہوگیاہے۔اس نےاسے انتخابی ضابطہ اخلاق کےساتھ ہی تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی قراردیتےہوئےنوٹس جاری کردیاہے۔ کمیشن نے سنیچر ۱۱؍ بجے تک وزیراعلیٰ کو جواب دینے کی  ہدایت دی ہے۔دوسری جانب ممتا بنرجی اپنے موقف پر اٹل ہیں۔ان کے مطابق ’’سی آر پی ایف جب تک بی جےپی کیلئے کام کرنا بند نہیں کردیتی  میں اس کی مداخلت کےخلاف بولتی رہوںگی۔‘‘ انتخابی ریلی سے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتےہوئے ممتا بنرجی  نےکہا ہے کہ ’’ مجھے آپ کے نوٹس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جس دن سی آر پی ایف بی جےپی کیلئے کام کرنا بند کردیگی اس دن  میں سیکوریٹی فورسیز کو سلام کروں گا۔‘‘ یہ دوسری مرتبہ ہے جب کمیشن نے ممتا بنرجی کو ان کے بیان پرنوٹس  دیا ہے۔  سی ایس ایف (سینٹرل سیکوریٹی فورسیز) اور بی ایس ایف (بارڈر سیکوریٹی فورسیز)  کےتعلق سے ممتا کے بیان کو الیکشن کمیشن نے  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ساتھ ہی  تعزیرات ہند کی دفعہ۱۸۶،۱۸۹؍ اور ۵۰۵؍کی  خلاف ورزی  قرار دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق اگر ممتا بنرجی نوٹس کا جواب نہیں دیتی ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK