Inquilab Logo

چارا گھوٹالہ معاملہ :لالو یادوعدالت میں پیش

Updated: November 24, 2021, 11:18 AM IST | Asfar Afridi | Patna

آئندہ سماعت ۳۰؍ نومبر کو ہوگی، بیماری کی وجہ سےذاتی طور پر عدالت میں حاضر ہونے سے آر جے ڈی سربراہ کوراحت

Patna: RJD chief Lalu Yadav in CBI court.Picture:PTI
پٹنہ :آر جے ڈی سربراہ لالو یادو سی بی آئی عدالت میں۔ تصویر: پی ٹی آئی

 بہار کے چارا گھوٹالہ کے ایک معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو منگل کو ۱۱؍ بجے یہاں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بانکا خزانے سے غیرقانونی نکاسی کے معاملے میں سبھی ملزمین کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ لالویادو عدالت میں پیش ہونے کیلئے پیر کو دہلی سے پٹنہ آئے تھے۔ اس معاملے کی اگلی شنوائی ۳۰؍ نومبر کو ہوگی ۔  لالو یادو کے وکیل سدھیر کمارسنہا نے عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا کو بتایا کہ عدالت نے سی بی آئی کو اگلی شنوائی کے دوران گواہوں کو پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس سے قبل سماعت کے دوران لالو یادو نے سی بی آئی کے خصوصی جج پرجیش کمار کو بتایا کہ ابھی ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا علاج چل رہا ہے، اس لئے انہیں راحت دی جائے۔ لالو نے اس کے ساتھ ہی کورٹ سے کہا کہ جب بھی ان کی ضرورت ہوگی ، وہ حاضر رہیں گے۔ عدالت نے لالو کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے انہیں ذاتی طور پر حاضر ہونے سے راحت دے دی۔

lalu yadav Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK