Inquilab Logo

فرضی ٹی آر پی کیس میں چارج شیٹ داخل

Updated: November 25, 2020, 6:10 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

ملزمین میں ریپبلک ٹی وی کے چیف فائنانشل آفیسر ، ڈسٹربیوشن ہیڈ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر شامل، گرفتار شدگان میں سے ایک سرکاری گواہ بن گیا

Fake TRP - Pic : INN
جعلی ٹی آر پی ۔ تصویر : آئی این این

فرضی ٹی آر پی کیس میں ممبئی کرائم برانچ  نےمنگل کوچارج شیٹ داخل کردی جس میں ریپبلک ٹی وی کے  ڈسٹر بیوشن ہیڈ اور  دیگر افسر  شامل ہیں کل۱۲؍ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی  ہے۔ 
  چارج شیٹ میں جن۱۲؍ ملزمین کے نام ہیں ان میں ریپبلک ٹی وی کے چیف فائنانشل آفیسر ایس سندرم، ڈسٹریبیوشن ہیڈ گھنشیام سنگھ اور چیف ایکزیکیٹیو آفیسر وکاس کھان چندانی شامل ہیں۔ ان  کے علاوہ اے آر جے آؤٹ لائر کی  سی او او پریا مکھرجی بھی شامل ہیں جنہوں نے کرناٹک کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی ہے۔ ملزمین کی فہرست میں فکت مراٹھی کے مالک شریش پٹان شیٹی کے علاوہ ہنسا گروپ میں بطور ملازم کام کرنے والے اور گھوٹالہ میں ملوث ہونے کی اطلاع کے بعد نکالے جانے والے ملزمین شامل ہیں۔ ان کے علاوہ باکس سنیما کا مالک بھی ملزمین کی شامل ہے۔ 
 اہم بات یہ ہے کہ گرفتار شدہ ملزمین میں  سے ایک  وعدہ معاف گواہ  بن گیا ہے۔  چارج شیٹ میں ریپبلک ٹی وی کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر نرنجن نارائن سوامی اور سینئرایگزیکٹیو ایڈیٹر ابھیشیک کپور  اور ریپبلک ٹی وی سے وابستہ دیگر  افسران کے بیانات بھی شامل ہیں۔  یاد رہے کہ اس امکان کے پیش نظر کہ یہ معاملہ سی بی آئی کو سونپا جاسکتاہے، مہاراشٹر حکومت سی بی آئی کو دی گئی مہاراشٹر میں جانچ کی عمومی اجازت واپس لے چکی ہے۔   ریپبلک ٹی وی اس گھوٹالے میں کلیدی ملزم بن کر ابھرا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK