Inquilab Logo

چنئی: روسی بچےکو مصنوعی دِل لگانے میں کامیابی،جنوبی ایشیاء میں اس طرح کا پہلا آپریشن

Updated: July 31, 2020, 8:25 AM IST | Agency | New Delhi

چنئی کے ایک نجی اسپتال میں۳؍سال کے روسی کے بچے کو مصنوعی دل اور مصنوعی پمپ لگا نے کاکا میاب آپریشن کیا گیا ۔

Artificial Heart - Pic : INN
مصنوعی دل کا عکس ۔ تصویر : آئی این این

چنئی کے ایک نجی اسپتال میں۳؍سال کے روسی کے بچے کو مصنوعی  دل اور مصنوعی پمپ لگا نے کاکا میاب آپریشن کیا گیا ۔ ایم جی ایم ہیلتھ کیئر نے  یہ ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔ اسپتال کی جانب سے جاری کردہ  معلومات میں بتایا گیا کہ یہ بچہ دل کی انتہائی پیچیدہ بیماری کا شکار تھا جس پراس کا’سرجیکل بایوینٹریکلر ہارٹ اِمپلانٹ کیا گیا ہے۔ جنوبی ایشیاء میں یہ اس طرح کی پہلی سرجری ہے۔اسپتال کے مطابق   اس بچے کو۲؍ بار دل  کا  دورہ پڑ چکا  تھا جس کے بعد یہ ٹرانسپلانٹ اس کی جان بچانےکاواحد راستہ تھا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کی مدد  سےاس کا اصل دل پمپ اور مصنوعی دل سے  جوڑا گیا  ہے۔  واضح رہے کہ یہ مصنوعی دل جسم سے باہر رکھا جاتا ہے۔
  ڈاکٹروں کے مطابق مصنوعی دل جرمنی کے شہر برلن سے منگوایا گیاتھا۔ عام طور پر اس کی تنصیب کیلئےبرلن سے ڈاکٹروں کی ایک پوری ٹیم بھیجی جاتی ہے لیکن کورونا کی وبا کے دوران یہ ممکن نہیں تھا ، لہٰذا  ورچوئل سسٹم سے  مدد لے کر یہ آپریشن کیا گیا ۔اس  دوران جرمنی اور برطانیہ کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے پوری سرجری  کی نگرانی کی اور جگہ جگہ پررہنمائی بھی کی ۔ ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے آر بالا کرشنن کے مطابق یہ کافی پیچیدہ    ٹرانسپلانٹ تھا اور سرجری مکمل ہونے میں۷؍ گھنٹے لگے تھے۔ بچہ اب صحت یاب ہوچکا ہے اور اس کا وزن بھی بڑھ گیا ہے جس کے بعد گزشتہ دنوں اسے آئی سی یو سے نکال کر جنرل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK