Inquilab Logo

تلنگانہ میں چکن کے کاروبار میں کورونا کی وجہ سے گراوٹ اور کورونا کی وجہ سے ہی اُچھال

Updated: July 28, 2020, 11:30 AM IST | Agency | Hyderabad

ماہرین صحت کے ان مشوروں کے بعد کہ چکن قوت مدافعت بڑھاتا ہےلوگوں نے اس کے استعمال میں اضافہ کردیا ہے اوران دنوں دیسی اوربرائلرس دونوں کی مانگ بڑھی ہے

Poultry Farming - Pic : INN
چکن کاروبار پھر رفتار پکڑرہا ہے

کورونا نے زندگی کے تمام شعبہ جات پر اپنا اثر چھوڑا اور بیشتر تاجراور کاروباری مسلسل مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں تاہم چکن کا کاروبا جس پر بھی کوروناکا اثرپڑا تھا ایک مرتبہ پھر اس سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے دیگر مقامات پر چکن سینٹرس پر لوگوں کی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔
 صحت کے ماہرین اور ڈاکٹرس کے مطابق چکن قوت مدافعت میںاضافہ کرتا ہے اور کووِڈ ۱۹؍ وائرس سے لڑنے میں جسم کیلئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس مشورہ کے مطابق لوگوں نے دیسی ساختہ چکن کے استعمال میں ان دنوں اضافہ کردیا ہے۔پولٹری فارم مالکین نے اس صورتحال کافائدہ اٹھاتے ہوئے برائلرمرغی اور دیسی چکن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔اب چکن کا کاروبارچل پڑا ہے۔دیسی چکن کی طلب میں اضافہ کے پیش نظر چکن سینٹرس کے مالکین اپنی دکانوں پر برائلرس کے ساتھ ساتھ دیسی چکن بھی رکھ رہے ہیں۔
 شہر کے چکن مارکیٹس کی موجودہ صورتحال گزشتہ چار ماہ پہلے کی صورتحال سے بالکل مختلف ہے  جب  لوگ چکن کی خریداری میں دلچسپی نہیں دکھا رہے تھے تاہم اب صورتحال بدل گئی ہے اور ایک مرتبہ پھر چکن،عوام میں مقبول ہوگیا ہے۔
 قبل ازیں  دیسی مرغی کا استعمال بھی محدود تھا لیکن  اس کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے اورلوگ بڑی تعداد میں اس کھانے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ چکن دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک فارم والا چکن اور دوسرا دیہاتوں میں پالا جانے والا چکن۔ فی الحال گاؤں میں پالے جانے والے چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ لوگ اس کو کافی پسند کررہے ہیں اور برائلرس پر اس کو ترجیح دے رہے ہیں۔حیدرآباد کی چکن کی دکانوں کے مالکوں نے دعویٰ کیا  ہےکہ لوگوں نے قبل ازیں دیسی چکن کی خریداری میں دلچسپی نہیں لی تھی تاہم اب وہ اس کا انتخاب کررہے ہیں کیونکہ ڈاکٹرس نے اس کے استعمال کا ان کو مشورہ دیا ہے کیونکہ اس سے کووڈ سے لڑنے کے لئے جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
 صورتحال کی مناسبت سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔بیشتر دکان مالک دیسی چکن ۵۰۰؍ تا ۶۰۰؍ روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔ خریداروں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔فارم کے چکن۳۵۰؍ ۴۰۰؍ روپئے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔ چکن کا کاروبار جس میں کورونا کی وجہ سے گراوٹ ہوگئی تھی ، ایک مرتبہ پھر چل پڑ ا ہے۔
 یہ رمضان سے پہلے کی بات ہے جب چکن کی قیمتیں گر گئی تھیں۔ رمضان میں پھر اس کاروبار نے رفتار پکڑی اوراب اَن لاک میں بھی یہ  کاروبار اچھا چل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK