Inquilab Logo

وزیراعلیٰ نتیش کمار نےمغربی چمپارن میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

Updated: August 08, 2020, 11:37 AM IST | Patna

سروے کے بعد کہا:لاک ڈائون کے دوران دوسری ریاستوں سے لوٹنے والوں کو ان کے گھر کے پاس ہی روزگار مہیا کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Nitish Kumar inspecting the flood situation. Photo: INN
نتیش کمار سیلاب کاجائزہ لیتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مغربی چمپارن ضلع کےسیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کرنے کے بعد کہاکہ لاک ڈاؤن کےدوران دوسری ریاستوں سے لوٹے لوگوں کو ان کے گھروں کے پاس ہی روزگار مہیا کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔نتیش کمار نے جمعہ کو گنڈک ندی پر بنے پپرا۔ پپراسی پشتہ کے ۳۲ء۳۸؍کیلومیٹر سے ۳۲ء۵۶؍کیلومیٹر کے مابین تباہ بولڈر اسٹڈ ڈھانچوں کی بحالی کے ساتھ ہی بگہا شہر کاہوائی سروے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کے ذریعہ لاک ڈاؤن کے دوران واپس لوٹے لوگوں کو ان کے گھروں کے نزدیک ہی روزگار مہیا کرانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں روزی روٹی مل سکے ۔اس پر مغربی چمپارن کے ضلع مجسٹریٹ کندن کمار نے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ لاک ڈاؤن کے دوران واپس لوٹے کامگاروں ، مزدروں کو ان کے ہنر کے مطابق رزگار مہیا کرایاجارہاہے ۔ کئی مزدوروں کو خود روزگار مہیا کرا کر انہیں کاروباری بنا یا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ واپس لوٹے کامگاروں کو روزگار دستیاب کرانے کاکام جنگی سطح پر مسلسل جاری ہے ۔
 وزیراعلیٰ نے گنڈک بیراج ، والمیکی نگر، مغربی چمپارن کےمعائنہ کے دوران میں بیراج کے آپریشن سے متعلق تفصیلی جانکاری وہاں موجود سنیئر افسران سے لی ۔ انہوں نے بیراج آپریشن کام کو بہترطریقے سے کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نےگنڈک بیراج کے ایک سے لیکر ۱۸؍ پھاٹکوں کا معائنہ کیا اور پھاٹکوں کے آپریشن سے متعلق جانکاری لی ۔ بیراج کے معائنہ کے بعد انہوں نےگنڈک بیراج کے کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا اور بیراج سے گذشتہ دنوں ڈسچارج کئے گئے پانی کی بھی جانکاری لی ۔ انہوں نے محتاط انداز میں کاموں کو کرنے کی افسران کو ہدایت دی ۔ نتیش کمارنےکنٹرول روم احاطہ میں مقامی سطح پر تعمیر پیور بلاک کے لگائے گئے ایگزبیشن کا معائنہ کیا ۔ اعلیٰ کوالیٹی پیور بلاک کی انہوں نے تعریف کی اور وہاں موجود کامگاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔ انہوں نے پیور بلاک کی تعمیر کرنے والے کامگاروں سے بات چیت کی ۔معائنہ کے دوران والمیکی نگر کے رکن اسمبلی دھیرندرپڑتاپ سنگھ عرف رنکو ، رکن کونسل بھشم سہنی، جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے ضلع صدر اورسابق رکن پارلیمنٹ کیلاش بیٹھا، چیف سکریٹری دیپک کمار، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری چنچل کمار ، آبی وسائل محکمہ کے سکریٹری سنجیو ہنس، کمشنر ترہت ڈویژن پنکج کمار، مغربی چمپارن کے ضلع مجسٹریٹ ، پولیس سپرنٹنڈنٹ بگہا سمیت دیگر سنیئر افسران موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK