Inquilab Logo

جزوی لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے شہری ناواقف

Updated: January 11, 2022, 9:04 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

چیف سیکریٹری کے ذریعے کون سی خدمات جاری رہیںگی اور کون سی بند رہیں گیکی وضاحت

Recreational and tourist spots like Joho Chopati have also been ordered to be closed. (File photo)
جوہو چوپاٹی جیسے تفریحی اور سیاحی مقامات کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔(فائل فوٹو)

اومیکرون اور کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے پیر ۱۰؍ جنوری ۲۰۲۲ء سے رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔  اسی کے ساتھ چند پابندیاں بھی سخت کر دی ہیں۔ ان ہی احتیاط کے سبب عوامی ذرائع نقل و حمل، شاپنگ مالس اور ریستورا ں میں بھی صرف ان  ہی افراد کو  جانے  کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ۲؍ ویکسین لگوائی ہیں اور دوسری ویکسین کو۱۴؍ دن گزرچکے ہیں۔ ایسے شہریوں کو پوری طرح ویکسینیٹیڈ کہا جاتا ہے۔چیف سیکریٹری دیب آ شیش چکربرتی کی جانب سے سنیچر کو ۱۵؍ صفحات پر مشتمل جاری کردہ اصولوں سے ناواقفیت کے سبب شہریوں میں اب بھی تشویش ہے کہ حکومت نے کن چیزوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے اور کن کو بند۔ اسی تشویش کو دور کرنے کیلئے  ذیل میں بند اور کھلےرہنے والی خدمات واضح طور پر درج کرنے کی کوشش کی گئی ہے:
کون سی خدمات کو کھلا رکھنے کی اجازت ہے
nسبھی دکانیں اور بازار دن بھر کھلا رکھنے کی اجازت ہے ۔البتہ  اسٹاف اور ہاکرز کو پوری طرح ویکسینیٹیڈ  ہونا لازمی ہے اور بھیڑ بھاڑ کرنے کی بھی ممانعت ہے۔
nلوکل ٹرین ،بس سروس،ٹیکسی اور آٹو رکشا جیسے عوامی ذرائع نقل و حمل حسب معمول جاری رہیں گے ۔ یہاں بھی  اسٹاف اور مسافروں کو پوری طرح ویکسینیٹیڈ  ہونا لازمی ہے ۔
n دسویں اور بارہویں کی کلاسیز حسب معمول آف لائن جاری رہیں گے اور ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے امتحانات بھی حسب معمول آف لائن منعقد ہوں گے۔
n اس کے علاوہ یو پی ایس سی ، ایم پی ایس سی  اور اسی طرح دیگر امتحانا ت حسب معمول منعقد کئے جا سکتے ہیں۔
n  ریاستی حکومت کے سبھی دفاتر عام شہریوں کیلئے بند ہوں گے البتہ تحریری اجازت پر ہی انہیں داخلہ دیاجائے گا۔
یہ خدمات  بند رہیں گی 
n  رات ۱۱؍ تاصبح  ۵؍بجے تک  شہریوں کو آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ البتہ لازمی خدمات کے  ملازمین  اور انتہائی لازمی ضرورت  کے تحت ہی عام شہری آمد و رفت کر سکتے ہیں۔
n اسکول  ،کالج  اور کوچنگ کلاسیز  ۱۵؍ فروری تک بند:نئی شرائط کے مطابق اسکول ، کالج اور کوچنگ کلاس کو بھی ۱۵؍ فروری۲۰۲۲ء  تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس دوران ایس ایس سی اور ایچ ایس سی بورڈ امتحانات کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اس کے علاوہ انتظامی امور کی سرگرمیاں بھی انجام دی  جاسکیں گی ۔
n شاپنگ مالس، ریستواں،سنیما ہال، سیلون کو رات ۱۰؍ سے صبح ۸؍ بجے تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
n سوئمنگ پول بند رہیںگے
n  شہریا ضلع کی سطح پراسپورٹس کا انعقاد کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
n میوزیم ، چڑیا گھر ، قلعے اور اسی طرح دیگر تفریحی اور سیاحی مقامات کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
جزوی اجازت
 شادی  اور دیگر تقاریب میں ۵۰؍جبکہ میت اور آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے ۲۰؍افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔اسی طرح بیوٹی سیلون اور ہیئر سیلون کو ۵۰؍فیصد صلاحیت کے ساتھ صبح ۷؍بجے سے رات ۱۰؍بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔شاپنگ مالس میں بھی ۵۰؍فیصد گاہک  اور  دونوں ویکسین لے چکے افراد کو ہی داخلہ ہی اجازت ہوگی۔مالس صبح ۸؍بجے سے رات ۱۰؍بجے تک کھلے رہیں گے۔اسی طرح  ریستوراں اور سنیما ہال میں بھی گنجائش  سے ۵۰؍ فیصد اور دونوں ویکسین  لے چکے افراد کو بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی  طرحنئی پابندیوں کے مطابق پرائیویٹ دفاتر میں بھی زیادہ سے زیادہ ۵۰؍ فیصد ملازمین کو کام کرنے کا اجازت دی گئی ہے لیکن دفاتر ان ہی ملازمین کو بلایاجاسکتا ہے جنہوں نے ۲؍ ویکسین لگائی ہے اور ۱۴؍ روز گزر چکے ہیں۔  

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK