Inquilab Logo

جوشہری کورونا کا ٹیکہ لگوا چکے ہیں انہیں لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت کیوں نہیں: ہائی کورٹ

Updated: August 03, 2021, 8:31 AM IST | Mumbai

حکومت کو شہریوں کی آمدورفت کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی بھی ہدایت

Local Train.Picture:midday
 لوکل ٹرین تصویر مڈڈے

بار کونسل آف مہاراشٹر اینڈ گوا اور ممبئی کے وکلاء کی جانب سے ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت دینے کی اپیل پرسماعت کے دوران کورٹ نے حکومت سے  سوال  کیا ہے ہے کہ ان  افرادکو جنہوں نے کورونا کے دونوں ٹیکے لگوالئے ہیں،  لوکل ٹرینوں میں سفر کی اجازت کیوں نہیں  ہے؟ اس کے ساتھ ہی  عدالت نے ریاستی حکومت کو  شہریوں کو آمد و رفت کے تعلق سے ایک جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت دی تاکہ نقل و حمل کے دیگر ذرائع پر پڑنے والے  اضافی بوجھ کو کم کیاجاسکے ۔ اُدھو سرکار جمعرات تک کورٹ میں اس کا جواب داخل کریگی۔ 
 دوران سماعت بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس گریش کلکرنی نے سینئر سرکاری وکیل آشتوش کھمباکونی سے کہا کہ ’’اگر ویکسین لینے کے بعد بھی شہریوں کو گھر میں  ہی  رہنا پڑے  تو پھر ویکسین کا کیا فائدہ جبکہ شہری  چاہتے ہیںکام کریں اور اپنی ضرورتوں کو پورا کریں۔‘‘ بنچ نے کہا کہ ’’ عدالتیں خود بھی ججوں ، وکلا ء، عدالتی عملہ اور درخواست گزاروں کی موجودگی میں  سماعت  کا فیصلہ کر چکی ہیںاوروکلاء کورٹ میں حاضر ہو کر جرح بھی کرنے لگے ہیں  ؟

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ریلوے بھی اس معاملہ میں تعاون کررہا ہے اور ہمیں بھی مثبت پہل کرنا چاہئے ۔عوام معمولات  زندگی کی طرف لوٹنے کی خواہشمند ہیں ، عدالت صرف وکلاء کے لئے نہیں بلکہ سبھی شہریوں کیلئے دوبارہ ٹرینوں کی سہولت فراہم کرنےکی خواہشمند ہے ۔ 
  ہائی کورٹ کےہدایت اور مشورہ کا جواب دیتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل آشتوش کھمباکونی نے بتایا کہ ’’ اس سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ جس میں بار کونسل آف مہاراشٹر اینڈ گواکے نمائندوں کے علاوہ بی ایم سی ، ریاستی اور مرکزی حکومت کے نمائندے بھی موجود تھے ، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بار کونسل کے ممبران ٹرینوں میں سفر کرنے کے لئے کونسل کو دونوں ویکسین لینے کا  صداقت نامہ دیں گے جس کے بعد انہیں سفر کیلئے بار کونسل سرٹیفکیٹ جاری کرے گا ۔ اس کے علاوہ جو وکلاء بار کونسل سے رجوع نہیں ہوسکتے وہ بی ایم سی سے رجو ع ہو کر دونوں ویکسین لینے کا ثبوت دے کر سفر کا  اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘
  وکیل نے مزید کہا کہ ریاستی وزیر داعلیٰ ادھو ٹھاکر ے نے فرنٹ لائن ورکروں کیلئے ہی ٹرین سے سفر کرنے کا اجازت نامہ فراہم کیا ہے ۔ اس وقت وہ ریاست کے مختلف شہر وں میں آنے والے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں، ان کے آتے ہی دونوں  ڈوز لینے والے شہریوں کو بھی ٹرین سے سفر کرنے کا اجازت نامہ جاری کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK