Inquilab Logo

اجیت پوار کے اعزہ کے ہاں چھاپوں کے بعد ۱۸۴؍ کروڑ کی غیر محسوب دولت ملنےکا دعویٰ

Updated: October 16, 2021, 12:20 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

؍ ۷؍ اکتوبر کو انکم ٹیکس محکمہ نے جن کمپنیوں کو نشانہ بنایا ان میں وہ کمپنیاں بھی شامل تھیں جن کے مالکانہ حقوق اجیت پوار کی بہنوں  کے پاس ہیں

Maharashtra Deputy Chief Minister Ajit Pawar.Picture:INN
مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار تصویر: آئی این این

یئل اسٹیٹ کمپنیوں کو نشا نہ بناتے ہوئے ۷؍ اکتوبر کو مارے گئے چھاپوں  کے تعلق سے محکمہ انکم ٹیکس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ اس دوران اس نے ۱۸۴؍ کروڑ کی غیر محسوب دولت بے نقاب کی ہے۔ یہ چھاپے حالانکہ اجیت پوار کے رشتہ داروں کو نشانہ بناتے ہوئے مارے گئے تھے مگر ان کا ذکر کئے بغیر انکم ٹیکس  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’چھاپوں کے دوران ۲؍ گروپس  کے پاس سے  مجرمانہ دستاویز اور شواہد ملے ہیں جن سے۱۸۴؍ کروڑ کی غیرمحسوب دولت کا پتہ چلتا ہے۔‘‘ یاد رہےکہ ۷؍ اکتوبر کو مرکزی ایجنسی نے ممبئی، پونے، بارامتی، گوا اور جے پور میں ۷۰؍ مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ ان میں  کمپنی بھی شامل ہے جس کے ڈائریکٹر اجیت پوار کے بیٹے پارتھ پوار ہیں جبکہ بقیہ چند کمپنیوں کی مالک  ان کی بہنیں ہیں۔ ان چھاپوں پر ردعمل میں اجیت پوار نے کہاتھا کہ انہیں ان کے خلاف ہونے والے چھاپوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے مگر اس بات پر افسوس ہے کہ اس معاملے میں بہنوں کو کھینچا جارہاہے۔ اجیت پوار کےمطابق’’میں  پریشان  ہوں کی میری ان بہنوں کا اس معاملے میں گھسیٹا جارہاہے جن کی شادیاں  ۳۰-۳۵؍ سال پہلے ہوگئی تھیں۔ اگر اجیت پوار کا رشتہ دار ہونے کی وجہ سے ان کے ہاں چھاپے مارے جاتے ہیں تو لوگ سوچیں گے تو ضرور کہ ایجنسیوں کو کس طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘ دوسری طرف محکمہ انکم ٹیکس کا کہنا ہے کہ غیر محسوب دولت کا استعمال ممبئی میں پرائم لوکیشن پر دفتر کی عمارت اور دہلی میں  پاش علاقے میں فلیٹ خریدنے نیز گو ا میں ریزارٹ خریدنے کیلئے کیاگیا۔ 

ajit pawar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK