Inquilab Logo

اسکولوں کو بند نہ ہونے دینے کا عزم کریں

Updated: October 05, 2021, 8:49 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے پر وزیر اعلیٰ کی اساتذہ اور طلبہ سے اپیل

Chief Minister uddhav Thackeray unveiled the logo `My Students, My Responsibility`.
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ’میرے طلبہ میری ذمہ داری‘ لوگو کا اجرا کیا۔

طویل انتظار کے بعد ۸؍ ویں تا۱۲؍ویں جماعت کیلئے اسکول اور جونیئر کالج پیر سے کھل گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم آج سے شروع ہونے والے اسکولوں کو بند نہ کرنے کے عزم کے ساتھ تعلیم جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ نےویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ’ میرے طلبہ میری ذمہ داری‘ مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’  وباء کے دوران اسکول شروع کرنا ایک سخت فیصلہ ہے اور اسکول شروع کرکے ہم بچوں کی ترقی کے دروازے کھول رہے ہیں۔ لیکن چونکہ بچے نازک طبیعت ہوتے ہیں اس لئے ان کی زیادہ دیکھ بھال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔‘‘طلبہ سے بات چیت کے دوران انہوںنے اپنے اسکول کے دنوں کو بھی یاد کیا۔
 وزیر اعلیٰ نےچند احتیاط برتنےکی بھی ہدایت دی جن میں کلاس روم کے دروازے بند نہ کرنا ، کلاس روم کو ہوادار رکھنا ، اسکولوں کو جراثیم سے پاک کرنا جیسی  احتیاط شامل ہیں۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ موسمی بیماریوں  سے بھی  طلبہ کی صحت کا خیال رکھنا چاہئے ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تمام اساتذہ سے درخواست کی کہ اگر  طلبہ کی طبیعت خراب ہو او ر ذرا بھی شک ہوتو فوراً کورونا ٹیسٹ کر ائیں۔
بچوںسے بات کریں:ورشا گائیکواڑ
 وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ’’طویل عرصہ بعد اسکولیں کھل رہی ہیں اس لئے طلبہ سے جذباتی  طور پر بات  چیت کرنا چاہئے اور فوری طو ر پر کوئی امتحان منعقد نہ کیاجائے تا کہ بچے ذہنی طور پر پریشان نہ ہوں۔بچو ںکی ٹاسک فورس کے رکن اور بچوں کے ماہر ڈاکٹر ڈسہاس پربھو نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اسکول بند ہونے سے کئی بچے اسکول سے دور ہو گئے ہیں انہیں تلاش کر کے دوبارہ اسکول لانے کی  ضردورت ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK