Inquilab Logo

تمل ناڈو: پیر سے ٢ ہفتوں کے لئے مکمّل لاک ڈاؤن

Updated: May 08, 2021, 12:22 PM IST | New Delhi

مل ناڈو حکومت نے کووڈ-١٩ کے معاملات میں اضافے کے دوران ١٠مئی سے دو ہفتوں کے لئے "مکمل لاک ڈاؤن" کا اعلان کیا ہے۔

Representational Picture (INN)
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

تمل ناڈو حکومت نے کووڈ-١٩ کے معاملات میں اضافے کے دوران ١٠مئی سے دو ہفتوں کے لئے "مکمل لاک ڈاؤن" کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں ٢٦ ہزار سے زیادہ  نئے کووڈ کیسز درج ہونے کے دوسرے ہی دن یہ آرڈر جاری کردیا گیا ہے-وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کو "ناگزیر وجوہات" کی بناء پر نافذ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا ،"لاک ڈاؤن کو ١٠ مئی کی صبح٤  بجے سے ٢٤  مئی کی صبح ٤ بجے تک نافذ کیا جائے گا۔"وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کا کل حلف لینے کے بعد لاک ڈاؤن  کا اعلان پہلا بڑا فیصلہ ہے - تمل ناڈو میں کوروناوائرس معاملات میں اضافے کی وجہ  انتخابی مہم کے دوران سیاسی  جماعتوں کے منعقد کیے گئے  جلسے ہے  جن میں معاشرتی فاصلہ موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے مدراس ہائی کورٹ کی طرف سے سخت سرزنش بھی ہوئی ہے ۔مرکزی حکومت کے مطابق ، تمل  ناڈو ان١٢  ریاستوں میں شامل ہے جن میں فی الحال ایک لاکھ سے زیادہ کووڈ-١٩معاملات ہیں۔کیرالہ اور  کرناٹک کے بعدتمل  ناڈو تیسری جنوبی ریاست ہے جس نے انفیکشن کی مہلک دوسری لہر سے لڑنے کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK