Inquilab Logo

کانگریس نے ہندوستان کی سرحد میں چین کے گاؤں بسانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا

Updated: January 19, 2021, 2:19 PM IST | Agency | New Delhi

کانگریس نے اروناچل پردیش میں چین کے گاؤں بسانے کی خبر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے وقار پر چوٹ قرار دیا اور کہا کہ حکومت کو سخت کاروائی کرکے ملک کا وقار بچانا چاہیے۔  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس واقعہ سے منسلک ایک خبر کو پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’میں ملک کو جھکنے نہیں دوں گا‘۔

Chinese Flag - Pic : INN
چینی جھنڈا ۔ تصویر : آئی این این

کانگریس نے اروناچل پردیش میں چین کے گاؤں بسانے کی خبر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے وقار پر چوٹ قرار دیا اور کہا کہ حکومت کو سخت کاروائی کرکے ملک کا وقار بچانا چاہیے۔ 
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس واقعہ سے منسلک ایک خبر کو پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’میں ملک کو جھکنے نہیں دوں گا‘۔ 
پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس خبر کو پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا،’ مودی جی کا ’۵۶؍ انچ‘کا سینہ کہاں ہے‘؟
خبر میں کہا گیا ہے کہ چین نے اروناچل پردیش میں ہندوستان کی سرحد میں ساڑھے چار کلومیٹر کے اندر ایک گاؤں بسایا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK