Inquilab Logo

زرعی بلوں کے خلاف کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

Updated: September 28, 2020, 7:13 PM IST | Agency | Dehradun

زراعت سے متعلق تینوں نئے بلوں کے خلاف اتراکھنڈ کانگریس نے پیر کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا اور راج بھون جانے کی کوشش کی ۔ اس دوران بیچ راستوں میں پولیس کی جانب سے انہیں روکنے پر کانگریس کارکنوں اور پولیس کے درمیان دیر تک دھکا مکی ہوتی رہی ، جس کے بعد مظاہرین آہستہ آہستہ واپس چلے گئے۔  زرعی بلوں کے خلاف ملک بھر میں ان بلوں کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی قیادت کی کال راج بھون گھیراؤ کے تحت پیر کو ریاستی کانگریس کے صدر پریتم سنگھ کی سربراہی میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکن پارٹی کے دفتر میں جمع ہوئے۔

Farmer Protest - Pic : PTI
کسانوں کا زرعی بل کیخلاف احتجاج ۔ تصویر : پی ٹی آئی

زراعت سے متعلق تینوں نئے بلوں کے خلاف اتراکھنڈ کانگریس نے پیر کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا اور راج بھون جانے کی کوشش کی ۔
اس دوران بیچ راستوں میں پولیس کی جانب سے انہیں روکنے پر کانگریس کارکنوں اور پولیس کے درمیان دیر تک دھکا مکی ہوتی رہی ، جس کے بعد مظاہرین آہستہ آہستہ واپس چلے گئے۔
 زرعی بلوں کے خلاف ملک بھر میں ان بلوں کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی قیادت کی کال راج بھون گھیراؤ کے تحت پیر کو ریاستی کانگریس کے صدر پریتم سنگھ کی سربراہی میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکن پارٹی کے دفتر میں جمع ہوئے۔ جہاں سے  کالا قانون واپس لو کے نعرے لکھے اپرن پہن کرکارکنوں نے راج بھون کوچ کیا ۔
راستے میں ہاتھی بڑکالا پولیس چوکی پر پولیس نے بیرکٹ لگا کر مظاہرین کو روک دیا۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس سے دھکا مکی ہوئی ۔
اس دوران میڈیا سے  بات  کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر پریتم سنگھ نے کہا کہ زراعت سے متعلق تین بل منظور ہونے کی وجہ سے مرکزی حکومت کا کسان مخالف چہرہ سامنے آ یا ہے ۔ 
مظاہرے میں پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی، سابق اراکین اسمبلی ، لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے امیدوار ، اے آئی سی سی اور پی سی سی اراکین ، پارٹی عہدیدار ، مختلف تنظیموں کے صدر وغیرہ شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK