Inquilab Logo

گوا میں اسمرتی ایرانی کی بیٹی کے ہوٹل کے باہر کانگریس کا احتجاج

Updated: July 25, 2022, 1:23 PM IST | Agency | Panaji

اسمرتی ایرانی نے جوابی حملہ کرتے ہوئےالزامات کو سونیا اور راہل کے خلاف بیان بازی کا نتیجہ بتایا،راہل گاندھی کو دوبارہ امیٹھی بھیجنے کا چیلنج دیا،کہا وہ دوبارہ ہارجائیں گے، مظاہرین نے کہاایرانی جذباتی باتیں کرکے اور دوسروں پر الزام لگاکر اپنی ذمہ داری سے نہیں بھاگ سکتیں،انہیں جواب دینا ہوگا

During the Congress volunteer protest in Goa, Smriti Irani`s daughter was staying at the hotel.Picture:INN
گوا میں کانگریس رضاکار احتجاج کے دوران اسمرتی ایرانی کی بیٹی کے ہوٹل میں بار بھی ہونے کی جانب نشاندہی کررہا ہے۔ تصویر: آئی این این

یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے اتوار کو گوا کے ایک ریستوراں کے باہر احتجاج کیا جس کےبارے میں کانگریس کا دعویٰ ہےکہ یہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی بیٹی کی ملکیت ہے۔کانگریس نے سنیچر کے روزایرانی کو برطرف کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایاکہ ان کی بیٹی گوا میں ایک غیر قانونی بار چلا رہی ہے، لیکن وزیر نے دعویٰ کیا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں ان کے واضح موقف کی وجہ سے گاندھی خاندان کےکہنےپر’بد نیتی پر مبنی‘ الزام لگایا گیا تھا اور اس کا وعدہ کیا تھا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس تعلق سے اپنی لڑائی جاری رکھنے کی بات کہی ہے۔ اسمرتی ایرانی نےجوابی حملہ کرتے ہوئےکہا کہ ان کی بیٹی کو صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ اس کی ماں(اسمرتی ایرانی)، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف پریس کانفرنس کرتی ہیں۔اسمرتی ایرانی نے کہا کہ یہ الزام کہ میری بیٹی غیر قانونی بار چلاتی ہے نہ صرف اپنے کردارکو مارنے کی نیت سے بلکہ مجھے سیاسی طور پر بدنام کرنے کی نیت سے بھی بدنیتی پر مبنی ہے۔اسمرتی ایرانی نےگاندھی خاندان پر مزید حملہ کرتےہوئے کہا، ’’گاندھی خاندان کے لیے، جس نےہدایت کی تھی کہ (کانگریس کی طرف سے) میرے بچے کے خلاف ایسا کیا جائے، میں آپ کو بتاتی ہوںکہ راہل گاندھی کو  ۲۰۲۴ءمیں امیٹھی سے منتخب ہوناچاہیے۔انہیں واپس بھیج دیں۔لوک سبھا الیکشن لڑیں اور وہ دوبارہ ہاریں گے۔یہ میرا وعدہ ہے ایک بی جے پی کارکن اور اس ۱۸؍سالہ بیٹی کی ماں کی حیثیت سے۔ 
 اتوار کو گوا یوتھ کانگریس کے صدر ورڈ مرڈولکر اور ریاستی یونٹ کے ترجمان ’امرناتھ پنجی کر‘ نے آساگاؤں نامی گاؤں میںواقع سلی سولس گوا ریستوراںکے باہر احتجاج کی قیادت کی اوراسےبند کرنے کا مطالبہ کیا۔
 گواکانگریس کےسربراہ امت پاٹکر نے الزام لگایاتھا کہ ریسٹورنٹ کے بار لائسنس کی تجدید کے لیے ایک مردہ شخص کے نام پر درخواست دی گئی ہے۔انہوں نےدعویٰ کیا تھاکہ ایکسائز کمشنر نے فریب دہی کے خلاف شکایت کا جواب دیتے ہوئے ۲۹؍جولائی کو ریسٹورنٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔
 مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایرانی جذباتی انداز میں اپنی ذمہ داری سےنہیں بھاگ سکتیں اور انہیں اس الزام کا جواب دینا ہوگا۔پنجی کر نےکہا کہ ایرانی جذباتی بیانات کےپیچھے چھپ کر دوسروں پر الزام نہیں لگا سکتیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایرانی کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کو اپنے ہی خاندان کے افراد کی طرف سےکی گئی غیر قانونی حرکت کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں۔پنجی کر نےمطالبہ کیا کہ ریستوراں اور غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK