Inquilab Logo

بی جے پی آسام میں پہلے مرحلےکی پولنگ میں شکست دیکھ کر پریشان: کانگریس

Updated: March 29, 2021, 10:21 AM IST | Agency | New Delhi

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ آسام اسمبلی  کے پہلے مرحلے  کے انتخابات میں یقینی شکست دیکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی  میں گھبراہٹ  ہے اور اس نے لوگوں کو خوش کرنے کے لئے نئے ہتھکنڈوں کو اپنانا شروع کردیا ہے۔

Assam BJP - Pic : PTI
آسام بی جے پی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ آسام اسمبلی  کے پہلے مرحلے  کے انتخابات میں یقینی شکست دیکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی  میں گھبراہٹ  ہے اور اس نے لوگوں کو خوش کرنے کے لئے نئے ہتھکنڈوں کو اپنانا شروع کردیا ہے۔
کانگریس کے  مواصلات محکمے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی اپنی شکست پر پریشان ہے۔ اس نے لوگوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کیے ، لہذا شکست دیکھ کر وہ بے چین ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس بے چینی  کا نتیجہ ہے کہ پارٹی نے آسام ٹریبیون اخبار کا پہلا صفحہ خریدلیا ہے اور اسے اشتہار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ اس طرح سے بی جے پی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے اوراس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اشتہار  قوانین کے خلاف ہیں اور آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال ، ریاستی بی جے پی صدر رنجیت کمار داس اور پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کی جانی چاہئے۔ نیز میڈیا کو ہدایت دی جائے کہ وہ اس طرح سے ضابطوں  کی خلاف ورزی نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK