Inquilab Logo

بھیونڈی میں آئین کی تمہید پڑھی گئی

Updated: January 28, 2020, 1:55 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

سنویدھان بچاؤ سنگھرش سمیتی شہریت ترمیمی قانون، این آر پی اور این آر سی کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ٹھوس تحریک چلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

بھیونڈی میں آئین کی تمہید پڑھی گئی ۔ تصویر : آئی این این
بھیونڈی میں آئین کی تمہید پڑھی گئی ۔ تصویر : آئی این این

بھیونڈی : سنویدھان بچاؤ سنگھرش سمیتی  شہریت ترمیمی قانون،این آر پی اور این آر سی کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ٹھوس تحریک چلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اسی کوشش کے تحت اس نے اتوار کویوم جمہوریہ کے موقع پر  صبح ساڑھے۱۱؍بجے زکات ناکہ پر میونسپل کارپوریشن کی پرانی عمارت کے سامنے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے پاس  بھارت کا پری ایمبل(آئین کی تمہید) پڑھاگیااور قومی ترانہ کے بعد یہ احتجاجی تقریب ختم کردی گئی۔ اسی طرح اتوار کو ہی نماز ظہر کے بعد شہر کی تمام مساجد کے باہر اجتماعی طور پر بھارت کا پری ایمبل پڑھا  گیا تھا۔ اس میںبڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔         
 واضح رہےکہ سمیتی کے ذمہ داران کا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ سی اے اے،این آر پی اور این آر سی کا جو مسئلہ ہے وہ کسی خاص فرقہ کا نہ ہوکر ہندوستانیوں کا  ہےاور اسے کوئی فرقہ وارانہ رنگ نہ  دیا جائے۔ اسی  کے پیش نظرسمیتی کی کوشش یہ ہے کہ جتنا ہوسکے ہم ایسے برادران وطن جو سیکولرذہنیت کے ہیںنیز سماجی ، سیاسی، ثقافتی،طبی اورملی ودیگر افرادسے باہم گفتگو کرکے ان کے تعاون سے ایک ایسا گروپ تشکیل دیا جائے جو سی اے اے اور این آر سی کے تعلق سے شہریوں میں بیداری لائے۔نیز پُرامن اور قانون کے دائرے میں رہ کرمؤثرانداز میںاس کی مخالفت کرے۔اتوار کو منعقدہ پروگرام میں برادران وطن نے بھی شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK