Inquilab Logo

میراروڈ : سیاہ قانون واپس لئے جانے تک مزید منظم طریقے سے مہم جاری رکھنے پراتفاق

Updated: February 17, 2020, 12:08 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mira Road

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مزید منظم طریقے سے بیداری مہم چلانے اور برادران وطن کو جوڑنے نیز موبائل شاہین باغ کا دائرہ بڑھانے پر زور دیا گیا۔

میراروڈ میں منعقدہ میٹنگ کے شرکاء تبادلۂ خیال کرتے ہوئے۔ تصویر : انقلاب
میراروڈ میں منعقدہ میٹنگ کے شرکاء تبادلۂ خیال کرتے ہوئے۔ تصویر : انقلاب

 میراروڈ : شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )، این آر سی اور این پی آر  کے خلاف مزید منظم طریقے سے بیداری مہم چلانے اور برادران وطن کو جوڑنے نیز موبائل شاہین باغ کا دائرہ بڑھانے پر زور دیا گیا۔ یہ تمام باتیں میراروڈ میں اس قانون کے خلاف مہم چلانے کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے اتوار کو مغرب بعد ہونے والی میٹنگ میں کی گئیں۔ اس دوران فروری کے آخر میں ہر سوسائٹی میں این پی آر کی معلومات اور اگر کوئی آفیسر آئے تو خواتین کیاکہیں ،کیا طریقہ اپنائیں اور ان کوکیا جواب دیں اس کیلئے بھی لوگوں کو خصوصی معلومات دی جائے گی۔اس  میٹنگ میں خاص زور اس بات پردیا گیاکہ ہمیں برادران وطن سے رابطہ بڑھانے کی کوششیں تیز کرنی ہوں گی تاکہ ان کا زیادہ تعاون ملنے کے ساتھ اس سازش کو پوری طرح سے بےنقاب کیا جاسکے کہ اسے صرف مسلمانوں کا مسئلہ بتانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
 میٹنگ میں ایڈوکیٹ شہود انور،  اقبال راجپوت،  ڈاکٹر عظیم الدین،  عبدالقیوم. عبدالعظیم اور کئی دیگر لوگ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK