Inquilab Logo

خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںپر اثر نہیں 

Updated: December 05, 2021, 7:25 AM IST | Mumbai

ایک ماہ بعد بھی کوئی راحت نہیں ، دہلی نے پیٹرول پمپ مالکا ن کے دبا ؤ کے بعد ویٹ میں کمی کی تھی ، وہاں پیٹرول کے دام کم ہوگئے ہیں

A petrol pump in Sewari.Picture:Inquilab
سیو ری کا ایک پیٹرول پمپ ۔ تصویر انقلاب

بین الاقوامی سطح پر خام تیل  کی قیمتوں میں کمی کے درمیان  پیٹرول  اور ڈیزل کی قیمتیں  سنیچر کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجو د کم نہیں ہوئیں۔ دہلی میں پیٹرول ۹۵ء۴۱؍ روپے فی لیٹر اور ڈیزل۸۶ء۶۷؍ روپے فی لیٹر پررہا ۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان اور امریکہ   کے دیگر  بڑی معیشتوں نے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے  کا اعلان کیا  تھا جس سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ پڑا اور اومائیکرون نے اس پر مزید دباؤ ڈالاجس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔  گزشتہ روز امریکہ میں کاروبار کے اختتام پر لندن  خام تیل  کی قیمت۶۹ء۸۸؍ ڈالر فی بیرل اور یو ایس خام تیل کی قیمت ۶۶ء۲۲؍ ڈالر فی بیرل رہی۔ گزشتہ ماہ مرکزی حکومت کی طرف سے  پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب ۵ ؍ روپے اور ۱۰؍روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک، دہلی اور ملک کی دیگر ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام خطوں نے ان دونوں پیٹرولیم مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کم کیا تھا۔ اسی دوران دہلی حکومت نے بھی  پیٹرول پمپ مالکان کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت پٹرول پر  ویٹ  میں۳۰؍ فیصد کمی کا اعلان کیا، جس سے دہلی میں  پیٹرول ۸ء۵۶؍ روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔ ڈیزل پر ویٹ  میں کوئی کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ  جمعہ کی سطح پر برقرار ہے۔ دہلی این سی آر میں اتر پردیش اور ہریانہ کی جانب سے ویٹ  میں کمی  کئے جانے سے  وہاں پیٹرول ور ڈیزل  دہلی کے مقابلے سستا ہوگیا تھا جس کی وجہ  سے دارالحکومت میں اس کی فروخت پر اثر پڑا تھا۔اس دوران ڈیلرز نے حکومت پر ویٹ کم کرنے کے لئے دباؤ ڈالا تھا۔
 گھریلو بازار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںسنیچر کو ۳۰؍ ویں ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سنیچر کو دارالحکومت دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے پمپ پر پیٹرول کی قیمت ۹۵ء۴۱؍ روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت ۸۶ء۶۷؍ روپے فی لیٹر پر رہی۔
 سنیچر کو ممبئی میں پیٹرول  ۱۰۹ء۹۸؍روپے فی لیٹر  اور ڈیزل ۹۴ء۱۴؍روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا ۔ چنئی میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت ۱۰۱ء۴۰؍ روپے اور ڈیزل کی قیمت ۹۱ء۴۳؍ روپے رہی جبکہ کولکاتا میں پیٹرول ۱۰۴ء۶۷؍ روپے فی لیٹر اور ڈیزل ۸۹ء۷۹؍ روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK