Inquilab Logo

لگاتارموسلادھار بارش سے نالاسوپارہ ،وسئی اور ویرار میں معمولاتِ زندگی متاثر

Updated: July 09, 2022, 8:54 AM IST | Mumbai

ملی میٹر سے زیادہ بارش کے سبب سیلابی کیفیت ،سڑکیں زیرآب آگئیں، ٹریفک کی رفتار سست ہونے سے مسافروں کو دقتیں، انتظامیہ نے عوام سے پال گھر کے ساحلوں سے دور رہنے کی اپیل کی

Pedestrians and motorists can be seen passing under the flooded road in vasai Sun City.
وسئی کے سن سٹی کی زیرآب سڑک سے راہ گیر اور گاڑی والے گزرتے نظر آرہے ہیں۔

نالاسوپارہ، وسئی ، ویرار  : یہاںطوفانی بارش کی وجہ سے کئی  علاقوں میںمعمولات ِ زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔  سڑکیں زیرآب آجانے سے گاڑی والوں کودشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں گڑھے سے حادثے کا خوف تھا ۔ خوش قسمتی سے یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 ویرار میں آفس جانے والے افراد آٹورکشا کے انتظار میں چھتری لئے کھڑے نظر آرہے تھے کیونکہ سڑکوںپر پانی جمع تھا اور پبلک ٹرانسپورٹ کا متبادل کم ہونے سے انہیں پریشانی ہوئی۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے لوگوں نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی تھی جس کی وجہ سے سبزی فروشوں کے پاس گاہک نہیں آئے۔
 وسئی تعلقہ کی تحصیلدار اجولا بھگت نے کہا کہ بدھ کو ویرار میں ۲۵۳؍ ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ وسئی میں ریکارڈ ۲۰۱؍ ملی میٹر۔ویرار کی مارکیٹ میں چھتری لئے  خراب موسم کا مقابلہ کرنے والے پھل فروش صدیق انصاری نے کہا کہ ’’ بارش چیزوں کو  خراب کرنے والاموسم ہے۔ میرے پھل ضائع ہو جائیں گے کیونکہ ان کو مزید ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ مکمل طور پر پکے ہوئے آم ہیں…لیکن خریدار شدید بارش کی وجہ سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔‘‘ اس بازار تک آنے والی تمام  سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں۔
 پال گھر کے کلکٹر مانک راؤ گرسل نے اس نمائندے کو بتایا کہ ’’نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکاروں کو طلب گیاگیا ہے اور وہ وسئی - ویرار اور پال گھر-دہانو میں فوری تعیناتی کیلئے  ایک ’اسٹریٹجک‘ مقام پر کیمپ لگا رہے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’بارش نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ ہم نے لوگوں کی حفاظت کیلئے تمام انتظامات کئے ہیں۔ ۸؍جولائی کوالرٹ  جاری کیا گیا ہے اور این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم منور میں کیمپ لگا رہی ہے جہاں سے وہ آسانی سے ضلع میں کہیں بھی جا سکتے ہیں۔‘‘
 انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پال گھر کے پرسکون ساحلوں سے دور رہیں ۔ یہ ساحل ممبئی والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں  لیکن یہ جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ پال گھر کےکلکٹر گرسل نے کہا کہ ’’میں سیاحوں کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ وہ بارش اور تیز وتند لہروں سے محتاط رہیں۔ ساحلوں کے قریبی ریسورٹ کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ تیزوتند لہریں یا تیز بارش ہوتی دیکھیں تو سیاحوں کو سمندر میں داخل ہونے سے روکیں۔ وسئی- ویرار علاقے میں میونسپل کارپوریشن اچھا کام کر رہی ہے۔ اگر کوئی مصیبت میں ہے تو وہ مانسون میں فوری مدد حاصل کرنے کیلئے مقامی حکام  سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 وسئی ویرار سٹی میونسپل کارپوریشن (وی وی  سی ایم سی ) کے سربراہ انل کمار پوار نے بدھ کی شام کو سیلاب زدہ چند مقامات کا دورہ کیا تھا۔

vasai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK