Inquilab Logo

وزیر اعظم کے قول و فعل میں تضاد سے کسانوں کااعتماد ختم ہوا ہے

Updated: September 19, 2020, 2:43 PM IST | Mumtaz Alam Rizvi | New Delhi

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا، پالیسیوں پر تنقید کی

Rahul Gandhi,. Picture:INN
راہل گاندھی۔ تصویر: آئی این این

مودی حکومت کی جانب سے کسانوں اور زراعت سے متعلق پیش کئے گئے تین بلوں کے خلاف اپوزیشن کاحملہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی ہے ۔انھو ںنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’کسانوں کا مودی حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے کیونکہ شروع سے مودی جی کے قول و عمل میں  تضاد رہا ہے ۔نوٹ بندی ، غلط جی ایس ٹی اور ڈیزل پر بھاری ٹیکس ۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بیدار کسان جانتا ہے کہ زراعتی بل سے مودی حکومت بڑھائے گی اپنے متروں کی تجارت اور کرے گی کسان کی روزی روٹی پر وار ۔‘‘ واضح رہے کہ راہل گاندھی مسلسل پی ایم مودی کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ مودی حکومت کی طرف سے کسانوں اور زراعت سے متعلق تین آرڈی ننس لائے گئے تھے ۔اپوزیشن کی طر ف سے ان بلوں کو کسان مخالف قرار دیا جا رہا ہے  ۔ اس کی لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں جگہوں پر اپوزیشن کی جانب سے زبردست مخالفت ہوئی لیکن حکومت انھیں واپس لینے کو تیار نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے اس سے پہلے ایک اور ٹویٹ کیا  جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ مودی حکومت نامناسب ڈیٹا مکت ہے ۔وہ لاک ڈائو ن کے دوران نقل مکانی کرنے والے مہاجر مزدوروں کا ڈیٹا نہ پیش  کئے جانے پر مودی حکومت پر طنز کر رہے تھے ۔ راہل کے مطابق نامناسب ڈیٹا مکت مودی سرکار !تھالی بجانے ، دیا جلانے سے زیادہ ضروری ہے ان کی حفاظت اور احترام ۔‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK