Inquilab Logo

کورونا پر وزرائے اعلیٰ کے ساتھ وزیراعظم کی میٹنگ، کسی بھی طرح کی کوتاہی نہ برتنے کی تلقین

Updated: November 25, 2020, 6:00 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ملک میں کوروناکی پھر سے بگڑتی صورتحال پر وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو ریاستوں  کے وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے زیر اقتدار علاقوں کے ذمہ داران کو متنبہ کیا کہ کسی بھی طرح کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کورونا پازیٹیو مریضوں کی ۵؍ فیصد پر لانے کی تلقین کرتے ہوئے وزرائے اعلیٰ کو ٹیکہ کاری کی مہم کیلئے بھی پیشگی طور پرتیار رہنے کیلئے کہا ہے

pm modi - Pic : PTI
وزیراعظم مودی وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ کےدوران ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ملک میں کوروناکی پھر سے بگڑتی  صورتحال پر وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو ریاستوں   کے وزرائے  اعلیٰ اور مرکز کے زیر اقتدار علاقوں کے ذمہ داران کو متنبہ کیا کہ کسی بھی طرح کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کورونا پازیٹیو مریضوں کی ۵؍ فیصد پر لانے کی تلقین کرتے ہوئے وزرائے اعلیٰ کو ٹیکہ کاری کی مہم کیلئے بھی پیشگی طور پرتیار رہنے کیلئے کہا ہے ۔ وزیراعظم  مودی نے نصیحت کی کہ ٹیکہ کاری کو احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے  تمام حکومتوں کو آپس تال میل کے ساتھ ایک اکائی کی طرح  کام کرنا ہوگا۔ 
 وزرائے اعلیٰ  کےساتھ گفتگو میں مودی نے بہرحال دعویٰ کیا کہ     اموات   اور صحت یابی کی شرح کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کی حالت دیگر ممالک  کے مقابلے میں کافی مستحکم ہے۔ ریاستوں کو مزید آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی تلقین کرتےہوئے انہوں نے مشورہ دیا کہ اموات کی شرح کو گھٹا کر ایک فیصد پر لانے کی کوشش کی جائے۔  وزیراعظم نے مہاراشٹر سمیت دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے کورونا سے نمٹنے کی ان کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔  اس دوران ادیشہ سے  بی جےپی  کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر جب اعدادوشمار پیش کرنے لگے تو مودی نے انہیں ان کی گفتگو کے دوران ہی ٹوکتے ہوئے کہا کہ اعدادوشمار موجود ہیں، آپ یہ بتائیں کہ صورتحال سے نمٹنے کی آپ کی کیا حکمت عملی ہے۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر صحت ہرش وردھن بھی موجود تھے۔ 
 کورونا کے ٹیکے کے تعلق سے وزیراعظم نے کہا کہ  ہم یہ  نہیں بتا سکتے کہ ویکسین کب تک آئے گی کیونکہ یہ کام ہمارا نہیں بلکہ سائنسدانوں کا ہے اب جس کو سیاست کرنی ہے وہ کرے کیونکہ ہم سیاست کرنے سے کسی کو نہیں روک سکتے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیکہ بازار میں آنے کی صورت میں اس کی تقسیم کاری کیلئے ابھی اسے حکمت عملی تیار کرلینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے  ریاستوں کو ٹیکے رکھنے کیلئے کولد اسٹوریج کا نظم ابھی سے کرلینے کی ہدایت دی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ جنوری سے ٹیکے دستیاب ہوجائیںگے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK