Inquilab Logo

ایک دن میں ریکارڈ ۵۱۲۵۵؍ افراد شفا یاب

Updated: August 03, 2020, 6:13 AM IST | Agency | New Delhi

لیکن اس دوران ۵۴؍ ہزار ۷۳۶؍ نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد ۱۷؍ لاکھ سے تجاوز کرگئی

coronavirus india - Pic : PTI
کورونا وائرس انڈیا ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران راحت کی بات یہ ہے کہ پہلی  مرتبہ۵۱؍ ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، تاہم اس دوران۵۴۷۳۶؍نئے  معاملات سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد۱۷؍ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔۴؍ ریاستوں مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، دہلی اور آندھرا پردیش میں کورونا کے کیس سب سے زیادہ ہیں ، ان سبھی ریاستوں میں اس دوران صحت  یاب افراد کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ۔ آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ۱۲۷۵۰؍، مہاراشٹر میں ۱۰۷۲۵؍، تمل ناڈومیں ۷۰۱۰؍ اور دہلی میں ۱۲۰۱؍ افراد صحت یاب  ہوئے۔
  وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری  اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران ۵۱۲۵۵؍افراد  صحت یاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح صحت  یاب افراد کی   مجموعی تعداد۱۱۴۵۶۳۰؍ہوگئی ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں صحت  یاب  ہونے وا لے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے  فعال معاملات صرف ۲۶۲۷؍  بڑھے ہیں۔اس طرح  سے ان کی تعداد۵۶۷۷۳۰؍ ہوگئی ہے۔ گزشتہ تین چار دن سے یومیہ۱۲؍ ہزار سے زائد  فعال معاملات سامنے آرہے ہیں۔
  گزشتہ۲۴؍گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ۵۴۷۳۶؍کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد۱۷۵۰۷۲۴؍ ہوگئی ہے۔ اس دوران ۸۵۳؍ افراد کی ہلاکت کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد ۳۷۳۶۴؍  ہو گئی  ہے ۔
  اس وبا سے سب سے زائد متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ۱۴۴۶؍کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس سے ایکٹیوکیسز۱۴۹۵۲۰؍رہ گئے ہیں اور۳۲۲؍  افراد کی  موت سے متوفیوں کی تعداد۱۵۳۱۶؍ ہوگئی ہے۔ اس  دوران ۱۰۷۲۵؍ افراد صحت یاب ہوگئے جس سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد ۲۶۶۸۸۳؍ ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زائد ایکٹیو کیس اسی ریاست میں ہیں۔
 جنوبی ریاست کرناٹک میں اس دوران مریضوں کی تعداد میں۱۲۱۴؍کا اضافہ ہوا ہے اوریہاں اب ۷۳۲۲۷؍فعال معاملات ہیں ۔ ہلاکتوں کی تعداد۲۴۱۲؍ ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر۵۳۶۴۸؍افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر،دہلی،تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں اب  تک ۶۶۵۵۹۴؍ افراد اس وائرس کو شکست دے چکے ہیں ، جو صحت مند ہوئے لوگوں کی تعداد کا۵۷؍ فیصد ہے۔
 کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں ۲۶۶۸۸۳؍افراد  ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ تمل ناڈو میں ۱۹۰۹۶۶؍ ، دہلی  میں ۱۲۲۱۳۱؍اور آندھرا پردیش  میں۷۶۶۶۱۴؍ افراد اس وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔
 قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی  صورتحال کافی حد تک قابو میں آگئی ہے اور مریضوں کی تعداد دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے۔ دارالحکومت میںفعال معاملات ۱۰۵۹۶؍پر آ گئے ہیں ۔ انفیکشن کی وجہ سے  ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر۳۹۸۹؍ہوگئی ہے اور اب تک۱۲۲۱۳۱؍ مریض صحت یاب  ہوئے  ہیں۔ کورونا وبا سے  اب تک مدھیہ پردیش میں۸۷۶؍،، راجستھان میں۶۹۰؍ ، ہریانہ  میں ۴۲۸؍ ، پنجاب  میں ۴۰۵؍ ، جموں کشمیر میں۳۸۸؍ ، ادیشہ میں۱۸۷؍ ، جھارکھنڈ  میں ۱۱۳؍ ، آسام  میں ۱۰۱؍ ، اتراکھنڈ  میں ۸۳؍، کیرالا میں ۸۱؍  ، چھتیس گڑھ  میں ۵۵؍، پڈوچیری میں ۵۱؍ ،گوا میں ۴۸؍،تریپورہ میں ۴۸؍ ، تریپورہ میں ۲۳؍ ، چندی گڑھ میں ۱۸؍، ہماچل پردیش  میں ۱۴؍ ، لداخ اور انڈومان نکوبار جزائر میں ۷؍ ، منی پور میں ۶؍ ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں۵؍، اروناچل پردیش میں تین ، دادر نگر  حویلی اور دمن  دیو میں۲؍  اور  سکم میں ایک شخص کی موت ہو چکی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK