Inquilab Logo

کورونا سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے

Updated: April 10, 2020, 12:38 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ کی پولیس کمشنر کے ساتھ اہم میٹنگ ،متاثرہ علاقوں کو پوری طرح بند کردیا جائیگااور کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی

Mumbai Police - Pic : Inquilab
ممبئی پولیس ۔ تصویر : انقلاب

ممبئی شہر اور مضافات کی موجودہ صورتحال، روز بروز کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات اور سرکاری اقدامات کا جائزہ لینے کے لئےجمعرات کو ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ لی ۔ اس میٹنگ میں پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ، میونسپل کمشنر پروین پردیسی اور دیگر سرکاری افسران موجود تھے۔
 اس موقع پر اسلم شیخ نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور وہ تمام علاقے، عمارتیں اور جھوپڑپٹیوں کو لاک ڈاؤن کے درمیان پوری طرح سے بند کردیا جائےگا اور ہر ایک کے لئے اس کرفیو کو نافذ کیا گیا ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوئی نرمی حکومت کی جانب سے نہیں برتی جائیگی ساتھ ہی نشاندہی کئے گئے علاقوں میں سنیٹائزیشن اور جانچ کے عمل کو تیز کر دیا جائے گا۔ 
 انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل میونسپل کمشنر درجہ کے ایک آفیسر کو آج ہی مقرر کیا جائے گا جو ممبئی پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں گے۔
  انہوں نے کہا کہ آج  (جمعرات )ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ممبئی کی سڑکوں پر سبزی و پھل فروخت کرنے والے غیر قانونی ہاکرس کو ہٹانے کا کام کیا جائے گا تاکہ سڑکوں پر ہونے والی  بھیڑ کو پوری طرح سے ختم کیا جا سکے۔ 
 نگراں وزیر اسلم شیخ نے آخر میں کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے حکومت کی گائیڈ لائن اور حکم کو نہ ماننے والوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
 واضح رہے کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بھی ہدایت دی ہے کہ جو لوگ ماسک نہیں لگائیں گے ، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK