Inquilab Logo

یوپی کی تقریباً نصف آبادی کی کورونا ٹیکہ کاری ، پہلی خوراک دی گئی

Updated: September 14, 2021, 12:12 PM IST | Agency | Lucknow

ریاست میں۱۸؍ سے زائد عمر کی ۴۸؍ فیصد آبادی کو کورونا ٹیکہ لگانے کا دعویٰ۔ ۳۳؍ اضلاع کورونا سے پاک ، ایک بھی مریض نہیں 

 A covid vaccination center in Priyag Raj. Picture:PTI
پریا گ راج کا ایک کووڈ ٹیکہ کار ی مرکز۔ تصویر: پی ٹی آئی

 اترپردیش میں۱۸؍سال سے زائد عمر کی۴۸؍فیصدآبادی  کو کووڈ ویکسین کی کم از کم پہلی خوراک لگ چکی ہے۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ کورونا ٹیکہ کاری کیلئے اترپردیش کی ۴۸؍فیصد آبادی نے کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔۱۲؍ستمبر تک پہلی خوراک لینے والوں کی تعداد ۷؍کروڑ۲۲؍لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس طرح  اب تک ریاست میں کل کورونا ٹیکہ کاری۸ ؍ کروڑ ۶۹؍لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ کسی ایک ریاست میں سب سے زیادہ ٹیکہ کاری ہے۔ اسی دوران  ریاست کے ۳۳؍اضلاع میں کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں ہے جن میں بلیا، علی گڑھ، امروہہ، اجودھیا، باغپت، بلرامپور، باندہ، بستی، بہرائچ،بھدوہی،بجنور، بلند شہر، چندولی، چترکوٹ، ایٹہ، فتح پور، گونڈہ، ہمیر پور، ہردوئی، ہاتھرس، کاس گنج، کشی نگر، مہوبہ، مرادآباد، پیلی بھیت،پرتاپ گڑھ، رامپور، سہارنپور،شاملی، شراوستی،  سدھارتھ نگر، سلطانپور اور سون بھدر شامل ہیں۔ یہ اضلاع کورونا سے پاک ہوگئے ہیں۔ 
 ذرائع نے بتایا کہ اب تک ۷؍کروڑ ۵۱؍ لاکھ۲۷؍ہزار۸۹؍نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ گزشتہ۲۴؍گھنٹوں میں ایک لاکھ۸۰؍ہزار ۵۹۹؍ نئے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں ۱۴؍نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ محض۹؍ اضلاع میں نئے مریض ملے ہیں۔ اسی  دوران ۱۰؍مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک ۱۶؍لاکھ ۸۶؍ہزار ۴۹۷؍ افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK