Inquilab Logo

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اب تک ۶۸؍ ہزار سے زائدلوگوں کی جان لی

Updated: April 07, 2020, 6:00 AM IST | Agency | Geneva

امریکہ میں مریضوں کی تعداد ۳؍ لاکھ کا ہندسہ پار کر گئی جبکہ تقریباً ۹؍ ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں بھی ۷۰؍ ہزار معاملات سامنے آئے ۔ اسرائیل اور پاکستان میں دھیرے دھیرے اموات میں اضافہ

Medical Staff - Pic : PTI
میڈیکل اسٹاف ۔ تصویر : پی ٹی آئی

عالمی وبا کورونا وائرس اب رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب دنیا کے بیشتر ممالک(۲۰۵؍ ممالک اور خطوں) میں پھیل چکے اس انفیکشن کی وجہ سے ۶۸؍ ہزار ۸۱۴؍افراد کی موت ہوچکی ہے اور ۱۲؍ لاکھ ۵۴؍ ہزار ۵۵۵؍  افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک ، دنیا بھر  میں ۲, لاکھ  ۵۹؍ ہزار  افراد اس وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ہندوستان میں بھی کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور پیر کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک کی ۳۰؍ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  ریاستوں میں اب تک ۴۰۶۷؍ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ ۱۰۹؍افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی۲۹۲؍ افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ یورپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے سب سے  زیادہ ۱۵ہزار ۸۸۷؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ ۲۸؍ ہزار ۹۴۸؍ افراد اس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔دنیا بھر میں اٹلی میں اس بیماری سے سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔اس عالمی وبا کا مرکز ، چین میں اب تک۸۱؍ ہزار ۷۰۸؍ افراد متاثر ہوئے ہیں اور ۳؍ ہزار ۳۳۱؍ افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اس وائرس کے بارے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ، چین میں اموات  کی ۸۰؍ فیصد تعداد ۶۰؍ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ہی ہے۔
امریکہ میں اموات کا سلسلہ اور تیز
  امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب مسلسل اموات  ہو رہی ہیں ۔ تمام کوششوں کے باوجود اس میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا  وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر۸؍ ہزار ۵۰۰؍ ہوگئی ہے۔یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین  کی تعداد۳؍ لاکھ ۱۲؍ ہزار ۲۴۹؍ تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کی نیویارک ریاست میں اس وبا   کا سب سے زیادہ اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ یہاں  کے گورنر اینڈریو كيومو نے سنیچر کو بتایا تھا کہ نیویارک میں کورونا سے اب تک ۳؍ ہزار ۵۶۵؍ افراد  کی موت ہوئی ہے۔اتوارکو كيومو نے بتایا کہ نیویارک میں کورونا وائرس سے ۵۹۴؍ مزید اموات ہوئی ہے۔ گورنرکےمطابق نیویارک میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ۲؍ ہزار ۳۱؍ کیس سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے تشکیل دی گئی ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس مسلسل اس مرض کے معاملات  اور اس کے ذریعے ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں جو کہ روز بہ روز صحیح ثابت ہوتا جا رہا ہے۔
 فرانس میں بھی ہلاکتوں کی تعداد  میں اضافہ
 فرانس  میں کورونا وائرس کی صورتحال کے تعلق سے اب تک بہت کم خبریں آئی ہیں۔ لیکن اب وہاں سے بھی ہلاکتوں کی خبریں آنی شروع ہو گئی ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق وہاں کورونا وائرس کے اب تک ۷۰؍ ہزار کیس سامنے آ چکے  ہیں اور اس  میں ہلاک  ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ۸؍ ہزار ہو گئی ہے۔صحت انتظامیہ نے بیان جاری کر کے اس کی تصدیق کی ہے۔ بیان کے مطابق فرانس میں اب تک کورونا وائرس  کے کل ۷۰؍ ہزار ۴۷۸؍ کیس سامنے آئے ہیں۔صحت حکام کے مطابق  کورونا وائرس  سے متاثر مریضوں کی ہلاکت کی تعداد ۸؍ ہزارار ۷۸؍تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں  میں ۳۵۷؍ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
 جرمنی میں بھی متاثرین کی بڑی تعداد ایک لاکھ تک  پہنچی
جرمنی میں کورونا وائرس کے سبب  گزشتہ ۲۴؍ گھنٹے  کے دوران ۳؍ ۶۷۷؍ نئے  معاملات سامنے آنے  کے بعد اس وبا  سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر۹۵؍ ہزار ۳۵۱؍ہو گئی جبکہ ۹۲؍نئے لوگوں کی موت  کے ہلاک شدگان کی تعداد۱۴۳۴؍  ہوگئی  ہے۔ جرمنی کے كوبرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق باویریا میں۲۴؍ ہزار ۹۷۴؍، نرتھ ہین ویسٹ فالیا میں۱۹۳۸۴؍ اور بڈین ۔وورٹمبرگ میں۱۹۳۹۵؍ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں جرمنی کے دارالحکومت برلن  میں۳؍ ہزار ۶۷۰؍ افراداس سے متاثر ہوئے ہیں۔جرمنی اٹلی اوراسپین کے بعد اس عالمی وبا  سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا یوروپی ملک ہے۔ پورے یورپ میں اب تک ۶؍ لاکھ ۲۰؍ ہزار لوگ اس وباسے متاثر ہوئے ہیں۔۔
 اسرائیل میں بھی دھیرے دھیرے اموات بڑھ رہی ہیں
 اسرائیل میں کورونا وائرس کے اثرات بہت دیر سے پہنچے لیکن وہاں اب اموات بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ ۲؍ دنوں میں یہاں ہلاکتیں دوگنی سے زیادہ ہوگئی ہیں۔ اب تک یہاں ۸؍ ہزار ۴۳۰؍ مریض پائے گئے ہیں جن میں سے ۴۹؍ فوت ہو چکے ہیں۔اس کی اطلاع وزارت صحت نے دی ہے۔ گزشتہ۲۴؍گھنٹوں میں یہاں۴۱۲؍ نئے کیس درج ہوئے ہیں اور تین افراد کی موت ہوئی ہے۔اسرائیل کے وزیر صحت یعخوف لنتزمین اور وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے مشیر روكا پالچ بھی اس سے متاثر ہیں۔ گزشتہ جمعہ کو حکومت نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم بنجامن  نیتن یاہو کا کورونا وائرس  کا ٹسٹ کیا گیا تھا جو نگیٹو آیا ہے۔
  پاکستان میں ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری
 پڑوسی ملک پاکستان میں روزانہ ایک ہی اوسطا سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ یہاں ہر روز ۴؍ سے ۵؍ لوگ فوت ہو رہے ہیں۔ پیر کو خبر لکھے جانے تک یہاں ۵۰؍ افراد کی موت ہو چکی تھی۔ اب تک یہاں ۳؍ ہزار ۲۷۷؍ مریض پائے گئے ہیں جن میں سے  ۳۹۷؍ گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران  ملے ہیں۔  واضح رہے کہ چین اور ایران کے بعد کورونا وائرس سب سے پہلے پاکستان  ہیں میں پہنچا تھا۔ لیکن  یہاں سب سے زیادہ مریض  پنجاب اور سندھ میں پائے گئے ہیں۔ اس کے بعدخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی  اس کے اثرات نظر آئے ہیں۔ حتیٰ کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی چندایک مریض ملے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK