Inquilab Logo

کورونا کا اثر : صابن تیار کرنے والی کمپنیوں نے قیمتیں گھٹادیں

Updated: March 23, 2020, 5:21 PM IST | Agency | New Delhi

ایف ایم سی جی کمپنیوں نے کورونا سے لڑنے کیلئے اپنے اپنے صابنوں کی قیمت میں ۱۵؍ فیصد تک کمی کردی

Soap Company - Pic : INN
صابن کمپنی ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس سے لڑنے کے لئےمختلف سطحوں پر کام کیا جارہا ہے۔ حکومتیں اور انتظامیہ اس سلسلے میں خاص طور پر سرگرم ہیں لیکن اب ایف ایم سی جی کمپنیوں نے بھی اپنی کوششیں کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کمپنیوں نے  اپنے اپنے پروڈکٹس کی قیمتیں میں ۱۵؍ فیصد تک کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ہندوستان یونی لیور ، پتانجلی اور گودریج کمپنیوں  نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس  لڑنے کے لئےاپنے اپنے میڈیکیٹڈ صابنوں کی قیمتوں میں ۱۵؍فیصد کمی لائیںگے ۔ واضح رہے کہ  ہندوستان یونی لیور نے کورونا  وائرس لڑنے کیلئے ۱۰۰؍ کروڑ روپے علاحدہ طور پر مختص کئے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ’’ ہندوستان یونی لیورکمپنی عوامی مفاد کے تحت  کام کرتے ہوئے  اپنے لائف بوائے ہینڈ واش ، لائف بوائے صابن اورڈومیکس فلو کلینر کی قیمتیں ۱۵؍ فیصدتک کم کرے گی۔ ‘‘ کمپنی نے مزید کہا کہ وہ سماج کے ضرورت مند افراد کے لئے اگلے کچھ ہفتوں میں ۲؍ کروڑ لائف بوائے صابنیں مفت میں تقسیم کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ یہ طبقات وائرس یا ایسے ہی دیگر کسی بھی انفیکشن سے بچ سکیں۔ 
 ہندوستانی یونی لیور کے چیئر مین سنجیو مہتا نے کہا کہ ’’ وبائی امراض کو بڑھنے سے روکنے میں ہماری جیسی کمپنیاں بھرپور کام کرسکتی ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے کہ ہم اپنے پروڈکٹس پر منحصر افراد کو زیادہ سے زیادہ اور بہتر سے بہترسہولت فراہم کریں۔ اسی لئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ  اپنے طور پر صابن کی قیمتیں کم کردیں گے اور جہاں تک ممکن ہو سکے گا پسماندہ طبقات کو کم سے کم قیمت میں صابن فراہم کریںگے ۔
 گودریج کنزیومر پروڈکٹس کی جانب سے  بتایا گیا کہ ہندوستان اور دیگر سارک ممالک میں  ہم نے قیمتوں میں کافی کمی کی ہے۔ کوشش ہے کہ ہندوستان اور دیگر سارک ممالک میں ہم اپنی اہم صابنوں کی قیمت میں مزید کمی لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے ایک جامع منصوبے کی بھی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ہم حکمت عملی تیار کررہے ہیں اور کوشش کریں گے کہ اسے جلد از جلد نافذ کردیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK