Inquilab Logo

ملت اسپتال میں ڈائلیسس کیلئے لائے جانے والے ہر مریض کا کووڈ -۱۹؍چیک اپ اور رپورٹ رکھنا لازمی

Updated: April 10, 2020, 1:03 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

یہاں کے ملت اسپتال کے ڈائلیسس یونٹ نے بی ایم سی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی اجازت اور ہدایات کی روشنی میں بدھ سے باضابطہ طور پر کام کرناشروع کردیاہے لیکن بی ایم سی ہیلتھ آفیسر گلنار شیخ نے اسپتال انتظامیہ کو سخت تاکید کی ہے کہ جو بھی مریض ڈائلیسس کیلئے لایا جائے، اس کا کووڈ- ۱۹؍ چیک اپ ضرور کروایا جائے اور اس کی رپورٹ رکھی جائے نیز رپور نگیٹیو آنے کے بعد ہی اسے اسپتال سے رخصت دی جائے

Millat Hospital - PIC : Inquilab
ملت اسپتال ۔ تصویر : انقلاب

 یہاں کے  ملت اسپتال کے ڈائلیسس یونٹ نے بی ایم سی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی اجازت اور ہدایات کی روشنی میں بدھ سے باضابطہ طور پر کام کرناشروع کردیاہے لیکن بی ایم سی ہیلتھ آفیسر گلنار شیخ نے اسپتال انتظامیہ کو سخت تاکید کی ہے کہ جو بھی مریض ڈائلیسس کیلئے لایا جائے، اس کا کووڈ- ۱۹؍ چیک اپ ضرور کروایا جائے اور اس کی رپورٹ رکھی جائے  نیز رپور نگیٹیو آنے کے بعد ہی اسے اسپتال سے رخصت دی جائے ۔ بالفرض کسی مریض کی رپورٹ پازیٹیو آئے تو اس کی بی ایم سی کو اطلاع دی جائے اور اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایا جائے۔  اتنا ہی نہیں بلکہ صاف صفائی اور سینیٹائزیشن کا خاص خیال رکھا جائے ۔ مریضوں کے  اہل خانہ پربھی نگاہ رکھی جائے تاکہ حفاظتی انتظامات میں کسی قسم کی کمی یاکوتاہی نہ رہے۔
 ملت اسپتال کے انچارج ڈاکٹر طلحہ نے اس نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائلیسس یونٹ  بند کئے جانے کے سبب مریضوں کی کثرت ہوگئی ہے اور اسپتال عملہ کے ۴۳؍  افراد کو قرنطینہ کئے جانے کے سبب مشینیں چلانے کا مسئلہ ہوگیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ۵؍نئے عملہ کے ذریعے شب وروز کام جاری ہے تاکہ مریضوں کو راحت ملے اور بغیر تاخیر کے ڈائلیسس کیا جاسکے۔ ڈاکٹر طلحہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلسل کام کرنے کا اثر یہ ہورہا ہے کہ ان شاء اللہ ایک دن بعد پہلے کی ترتیب کے مطابق مریضوں کا بغیر کسی رکاوٹ اور انتظار کے ڈائلیسس شروع ہوسکے گا۔جہاں تک بی ایم سی ہیلتھ آفیسر کی ہدایات کا معاملہ ہے تو ان  پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور ان  سے سمجھوتے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا یہ حال ہے کہ پہلے رپورٹ نکالی جاتی ہے، اس کے بعد ڈائلیسس شروع کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ  البتہ وہ مریض جن کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہوتا ہے،  ان کی رعایت کرتے ہوئے رپورٹ ڈائلیسس کے بعد نکالی جاتی ہے اور رپورٹ آنےکے بعد ہی چھٹی دی جاتی ہے۔ اس طرح تمام احتیاطی پہلوؤں پر مکمل عمل کیا جارہا ہے اور مریضوں کو راحت پہنچانے کی حتی الامکان کوشش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK