Inquilab Logo

کورونا وائرس: امریکہ میں مہلوکین کی تعداد نے ۱۰؍ ہزار کا ہندسہ پار کیا

Updated: April 08, 2020, 12:59 PM IST | Agency | Washington

امریکہ میں کورنا وائرس سے ہونے والی اموات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک اس وبا کے سبب وہاں۱۰؍ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ  ریاست نیویارک میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ نیویارک میں مزید تین ہفتوں تک کیلئے تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں کورنا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب تک۱۰؍ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔  کورونا وائرس  کے سبب ہونے والی اموات کی شرح پر نظر رکھنے والے ادارے جان ہاپکنس یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں سب سے زیادہ ۱۶؍ ہزار۵۲۳؍، جبکہ اسپین میں۱۳؍ ہزار ۳۴۱؍ اور امریکہ میں اب تک ۱۰؍ ہزار ۹۸۶؍ افراد اس وائرس کا شکار ہونے کے بعد چل بسے

Medical Staff - Pic : PTI
میڈیکل اسٹاف ۔ تصویر : پی ٹی آئی

امریکہ میں کورنا وائرس سے ہونے والی اموات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک اس وبا کے سبب وہاں۱۰؍ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ  ریاست نیویارک میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ نیویارک میں مزید تین ہفتوں تک کیلئے تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں کورنا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب تک۱۰؍ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
 کورونا وائرس  کے سبب ہونے والی اموات کی شرح پر نظر رکھنے والے ادارے جان ہاپکنس یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں سب سے زیادہ ۱۶؍ ہزار۵۲۳؍، جبکہ اسپین میں۱۳؍ ہزار ۳۴۱؍ اور امریکہ میں اب تک ۱۰؍ ہزار ۹۸۶؍ افراد اس وائرس کا شکار ہونے کے بعد چل بسے ۔
  ادھر امریکی حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کے اعتبار سے یہ سنگین ہفتہ ہے جو اب تک اپنے عروج کو نہیں پہنچا ہے۔ اس لئے شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔امریکہ میں اب تک ۱۹؍لاکھ  افراد کےکورونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں جن میں سے ساڑھے ۳؍لاکھ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔​نیویارک کے گورنر نے اینڈریو کومو نے پیر کو ریاست کے تمام اسکول اور غیر ضروری کاروبار مزید تین ہفتوں کیلئے بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
 یاد رہے کہ اس وقت نیویارک کورونا وائرس  کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں  یہ مرض مسلسل پھیلتا جا رہا ہے۔ یہاںمتاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ۳۰؍ ہزار سے زیادہ  ہے جبکہ ۴؍ ہزار ۷۵۰؍اموات ہو چکی ہیں۔
  اس دوران نیویارک کے گورنر نے اعتراف کیا  ہے کہ کورنا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عائد کی گئیں پابندیوں میں نرمی کرنا بڑی غلطی تھی۔ تاہم اب سماجی دوری پر عمل پیرا ہونے سے شرح اموات کا گراف بدستور نیچے آ رہا ہے۔گورنر اینڈریو نے کہا کہ نیویارک میں اموات کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے جس کی بنیادی وجہ سماجی دوری پر عمل درآمد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی دوری کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کارآمد ہے اس لئے اب سستی دکھانے کا وقت نہیں ہے۔امریکی حکام نے خبردار کیا تھا کہ سماجی دوری پر عمل درآمد کرنے کے باوجود صرف امریکہ میںکورونا وائرس سے ایک سے دو لاکھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔امریکہ کی ۹؍ ریاستوں میں اب تک مکمل لاک ڈاؤن کے احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ ان تمام ریاستوں کے گورنروں کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے جو کہ صدر ڈونالڈٹرمپ کی پارٹی ہے۔  جب کہ ماہرین  صحت نے لاک ڈاؤن نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK