Inquilab Logo

کورونا کے مریضوں کے سبب عمارتیں سیٖل ہونے سے مکینوں کوسخت مشکلات کا سامنا

Updated: April 09, 2020, 4:50 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

فارس روڈ کی عرب گلی اور مرغا گرین سوسائٹی کے مکین خوفزدہ ۔ مولانا شوکت علی روڈ سے دو ٹانکی اورسکھلا جی اسٹریٹ کی طرف کے راستے بھی بند

Mumbai Lockdown - Pic : Inquilab
ممبئی لاک ڈاؤن ۔ تصویر : انقلاب

عرب گلی اور مرغا گرین کمپائونڈ فارس روڈ پرکورونا وائرس کے مشتبہ  مریضوںکے ملنے سے ان دونوںمقامات کو سیٖل کردیاگیاہے جس سے مذکورددنوں کالونیوں کے سیکڑوں خاندان کو ضروری اشیاءنہیں مل رہی ہیں جس سے وہ سخت پریشان ہیں۔ عرب گلی کا بازار کےبند ہونےسے اطراف کے مکینوں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مولانا شوکت علی روڈ سے دو ٹانکی اورسکھلا جی اسٹریٹ کی جانب جانے والے راستے   بند کر دیئے گئے ہیں جس کے سبب بھی شہریوں کودشواریاں پیش آرہی ہیں۔
 امت اللہ سوسائٹی  ، عرب گلی کے مکین محمد ساجد نے اس بارے میں بتایاکہ ’’ہماری سوسائٹی کی سی ونگ میں ایک ۴۵؍ سالہ ڈاکٹررہائش پزیر ہیں ۔ پیر کی رات انہیں اچانک کچھ تکلیف ہوئی جس کے بعد انہوں نے خود اس بات کی اطلاع متعلقہ محکمہ کو دی۔ منگل کی صبح ایک ایمبولنس میں کچھ لوگ آئےاور انہیں لے گئے ۔ انہیں کہاں لےگئے ہیں ، اس کی ہمیں کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن ان کے ۲بچے اور اہلیہ اب بھی گھر میں ہی ہیں ۔ اس کے بعد پولیس نے ہماری سوسائٹی کو سیٖل کردیا۔ ۳؍ونگ میں تقریبا ً ۲۰۰؍ خاندان رہتے ہیں۔ سیٖل کرنےکی وجہ سے بدھ کو کسی کو بھی سوسائٹی سے باہر نہیں جانے دیاگیاہے جس کی وجہ  سے بڑی پریشانی ہورہی ہے۔ کسی کے گھر میں دودھ نہیں ہے تو کوئی پاؤ کیلئے پریشان ہے۔جن کے گھر وں میںجو کچھ سامان پہلے سے موجود ہے،  اسی پر گزر بسر ہورہاہے۔‘‘
 انہوں نے مزید بتایا کہ  ’’اس واقعہ کی وجہ سے عرب گلی میں لگنےوالی مارکیٹ بھی جزوی طورپربند ہوگئی ہے جس سے ہماری سوسائٹی کے علاوہ عرب گلی اور اطراف کے دیگر علاقوںسے سوداسلف  لینے کیلئے آنےوالوںکو بڑی پریشانی ہورہی ہے۔ عرب گلی مسجد سے باپٹی روڈ کے نکڑ تک اس علاقے کو سیٖل کردیاگیاہے۔‘‘
 مرغاگرین سوسائٹی کے ایک مکین نے بتایا کہ  یہاں کے ۳؍ افراد  فی الحال اسپتال میں زیر علاج ہیں  جو کورونا وائرس کے پازیٹیو مریض ہیں۔ اس اطلاع  سے سوسائٹی کے لوگ خوفزدہ ہیں۔ ایسا  بھی کہا جارہا ہےکہ سوسائٹی میں کچھ لوگ اب بھی کورونا وائرس کی علامتوں والی شکایت میں مبتلا ہیں جن کا چیک اپ کرانا ضروری ہے۔‘‘
  اس سوسائٹی میں کل ۳۱۰؍مکان ہیں ۔ ان واقعات کے بعد  پولیس نے یہاں بیریگیڈلگا دیاہے تاکہ غیر ضروری طورپر کوئی باہر نہ جائے۔ صبح کے مقررہ وقت میں گھر کے ایک فرد کو اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئےسوسائٹی سے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔اس پابندی کی وجہ سے یہاں  کے مکین سخت پریشان  ہیں۔‘‘
  مولانا شوکت علی کے سماجی کارکن ریحان وارثی نے کہاکہ مرغا گرین اور عرب گلی میں کورونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کے پائے جانے کے بعد پولیس نے  بدھ کو  مولانا شوکت علی روڈ سے دوٹانکی اور سکھلا جی اسٹریٹ کی جانب جانے والے راستے کو بند کردیاہے  جسے شدیدپریشانی ہورہی ہے ۔ ہم ریلیف کا کام کررہےہیں ۔ راستہ بند ہونے سے غریبوںاو رمزدوروں کو کھانا پہنچانے میں بڑی دقت ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK