Inquilab Logo

کورونا وائرس : اقوام متحدہ کا ۲ ارب ڈالر کے امدادی منصوبے کا آغاز

Updated: March 26, 2020, 12:13 PM IST | Agency | New York

 آج پوری انسانیت کو کورونا وائرس شدید خطرہ لاحق ہے جس کے تناظر میں اقوام متحدہ نے دنیا کے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کے لیے ۲ ارب ڈالر کے عطیہ کی اپیل کردی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ ”کورونا وائرس پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے اور پوری انسانیت کو ایک ساتھ اس کا مقابلہ کرنا چاہیے“۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اقدامات اور یکجہتی انتہائی اہم ہے، ملک کے انفرادی ردعمل کافی نہیں ہوں گے۔

Rome, Coronavirus - Pic : PTI
روم، کورونا وائرس ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 آج پوری انسانیت کو کورونا وائرس شدید خطرہ لاحق ہے جس کے تناظر میں اقوام متحدہ نے دنیا کے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کے لیے ۲ ارب ڈالر کے عطیہ کی اپیل کردی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ ”کورونا وائرس پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے اور پوری انسانیت کو ایک ساتھ اس کا مقابلہ کرنا چاہیے“۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اقدامات اور یکجہتی انتہائی اہم ہے، ملک کے انفرادی ردعمل کافی نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ۲۱ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں سے ۱۳ ہزار افراد یوروپ میں ہلاک ہوئے۔

 سکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منصوبہ دنیا کے غریب ترین ممالک میں کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت پیدا اور انتہائی کمزور لوگوں خاص طور پر خواتین اور بچوں، بوڑھے افراد اور معذور یا دائمی بیماری میں مبتلا افراد کی ضروریات کو حل کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مکمل مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے تو اس سے بہت ساری جانیں بچ جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK