Inquilab Logo

کورونا وائرس : دنیا بھر میں مہلوکین کی تعداد ۳۰؍ ہزار سے زیادہ ہوگئی

Updated: March 29, 2020, 12:48 PM IST | Agency | Geneva

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب مہلوکین کی تعداد۳۰؍ہزار۲۲۹؍ ہوگئی ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد ۶؍لاکھ۵۰؍ ہزار ۹۲۶؍ ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ اب تک ایک لاکھ ۳۷؍ ہزار ۹۳؍ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاع  کے مطابق کورونا وائرس ۱۹۹؍ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب  شدید متاثرہ ممالک میں امر یکہ سب سے  اوپر آگیا ہے  جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ۱۲؍ ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور مہلوکین کی تعداد۱۴۰۰؍  کے قریب  تک پہنچ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق  ۲۴؍ گھنٹوں میں یہاں ۳۵۴؍ اموات ہوئی ہیں اور ۱۸؍ ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

Rome, Coronavirus - Pic : PTI
روم کورونا وائرس کا اثر ۔ تصویر : پی ٹی آئی

  دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب مہلوکین کی تعداد۳۰؍ہزار۲۲۹؍ ہوگئی ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد ۶؍لاکھ۵۰؍ ہزار ۹۲۶؍ ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ  اب تک  ایک لاکھ ۳۷؍ ہزار ۹۳؍ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
  متاثرین کی تعداد میں ا مریکہ اوّل مقام پر
      موصولہ اطلاع  کے مطابق کورونا وائرس ۱۹۹؍ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب  شدید متاثرہ ممالک میں امر یکہ سب سے  اوپر آگیا ہے  جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ۱۲؍ ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور مہلوکین کی تعداد۱۴۰۰؍  کے قریب  تک پہنچ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق  ۲۴؍ گھنٹوں میں یہاں ۳۵۴؍ اموات ہوئی ہیں اور ۱۸؍ ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ یہاں ایک روز کے اندر اموات اور متاثرین کی ریکارڈ تعداد ہے۔ متاثرین کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ نیویارک میں ہوا ہے۔  ملک بھر میں متاثرین کے مجموعی معاملوں میں سے نصف سے زیادہ نیویارک میں سامنے آئے ہیں۔ یہاں اسپتالوں میں جگہ کی قلت کے ساتھ طبی عملے کو بھی علاج و معالجےمیں درکار ضروری ساز و سامان کی قلت کا سامنا  ہے۔ 
 اٹلی: ایک دن میں ۹۱۹؍ مریض  ہلاک
 ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران۹۱۹؍افراد ہلاک ہوگئے جو  اس وائرس کے سبب  ایک  دن میں ہونے والی  سب سے زیادہ  اموات کا ریکارڈ ہے۔ یہاں مہلوکین  مجموعی تعداد  ۹؍ ہزار ۱۳۴؍ اموات  سے پہنچ گئی ہے۔ علاوہ ازیں تقریباً ۶؍ ہزار نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ۸۶؍ہزار  سے زائد ہوگئی ہے۔  
اسپین:۲۴؍ گھنٹوں میں ۵۶۹؍ اموات
 اٹلی کی طرح اسپین میں بھی وائرس کی شدت میں کمی نہیں آرہی۔ گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران یہاں ۵۶۹؍ اموات کے بعد مہلوکین کی مجموعی تعداد۵؍ ہزار۸۱۲؍ ہوگئی ہے۔ ایک دن میں ہی ۶؍ ہزار سے زیادہ نئے ک معاملے سامنے آ نے کے بعد  یہاں متاثرین کی  مجموعی  تعداد ۷۲؍ ہزار ۲۴۸؍  ہوگئی ہے۔
 فرانس: مزید  ۲۹۹؍ مریض ہلاک
 فرانس میں ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ۲۹۹؍ افراد ہلاک ہوئے اور۳؍ ہزار۸۰۰؍ سے زیادہ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔  یہاں مہلوکین کی مجموعی تعداد  ایک ہزار ۹۹۵؍ ہوگئی ہے اور متاثرین کی تعداد۳۲؍ ہزار۹۶۴؍ ہوچکی ہے۔
 برطانیہ:  مہلوکین کی تعداد ۱یک ہزار۱۹؍ ہوگئی
  برطانیہ میں۲۴؍ گھنٹوں میں مزید ۱۸۱؍ اموات کے بعد یہاں مہلوکین کی مجموعی تعداد ایک ہزار ۱۹؍ ہوگئی ہے۔ وہیں ۲۸۰۰؍ سے زیادہ نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ۱۷؍ ہزار سے زائد پہنچ چکی ہے۔ حکام کے مطابق
ایک لاکھ۱۳؍ہ ہزار سے زائدافراد کی جانچ کی گئی، جس میں۹۹؍ہزار ۲۳۴؍ افراد کی رپورٹ  منفی  آئی ہے۔ وزیر اعظم اور  وزیر صحت کے  وائرس سے متاثر ہونے پر عوام میں تشویش ہے۔ 
 نیدرس لینڈ: ایک دن ۱۱۲؍ مریض فوت 
   یہاںپہلی بار ایک دن ۱۱۲؍ مریض فوت ہوئے اور مہلوکین کی مجموعی تعداد۶۹۳؍ ہوگئی ہے متاثرہ  مریضوں کی تعداد۹؍ ہزار ۷۷۲؍تک پہنچ چکی ہے۔
 جرمنی: متاثرین کی تعداد۵۳؍ ہزار سے زائد
 جرمنی میں وائرس سے متاثرہ نئے ۶؍ ہزار معاملے سامنےآنے کے بعد  متاثرین  کی مجموعی تعداد۵۳؍ ہزار۳۴۰؍ ہوگئی ہےاور مزید ۷۱؍  ہلاکتوں کے ساتھ  مہلوکین  مجموعی  تعداد ۳۹۹؍ ہوگئی ہے۔
جنوبی کوریا : مریضوں کی تعداد۹؍ہزار سے زائد
 جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے ۱۴۶؍نئے   معاملے سامنے آنے سے یہاں متاثرین کی  تعداد ۹؍ ہزار ۷۴۸؍ ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں یہاں مہلوکین کی  تعداد ۱۴۴؍  ہوگئی  ہے۔ حکام کے دعویٰ ہے یہاں متاثرین کی تعداد میں کمی آرہی ہے  اوراب تک۴؍ہزار۸۱۱؍ افراد  ٹھیک ہو چکے ہیں۔
 حکام کے مطابق ۳؍ لاکھ۶۱؍ہزار افراد کے ٹیسٹ  کئے  جا چکے ہیں ۔
انڈونیشیا:۱۰۰؍ سے زیادہ اموات
  انڈونیشیا میں    ۱۰۲؍ا موت ہو ئی ہیںاور ایک ہزار ۱۴۵؍ متاثرین کی تصدیق  کی گئی ہے۔
 بلجیم میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد۳۵۳؍تک پہنچ گئی ہے۔  گذشتہ۲۴؍گھنٹے کے دورا ن ۱۸۰۰؍ سے زائد معاملوں کی تصدیق کے متاثرین کی تعداد ۹؍ ہزار سے زائد  ہوگئی۔
 ایران : ۲؍  ہزار ۵۱۷؍   اموات
  کورونا وائرس کے سبب مشرق وسطیٰ میں سب سے شدید متاثرہ ملک ایران میں  مہلوکین کی مجموعی تعداد: ۲؍  ہزار ۵۱۷؍    ہوگئی اور متاثرین کی تعداد ۳۵؍ ہزار تجاوز کرچکی ہے۔
اردن میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت
 اردن میںکورونا وائر س کے سبب ۸۰؍ سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔ یہ اردن میں وائرس سے پہلی ہلاکت ہے۔ یہاں ۲۳۵؍  متاثرین  کی تصدیق  کی گئی ہے۔
برونائی میں کورونا وائرس سے پہلی موت
 برونائی میں کورونا وائرس کے سبب پہلی موت اطلاع ہے۔’بورنیو بلیٹن‘ نامی اخبار نے سنیچرکو قومی وزارت صحت کے حوالہ سے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب ۶۴؍سالہ بزرگ کی موت ہو گئی جو ۴؍ مارچ کو کمبوڈیا سے آ ئے تھے۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں تقریبا۵؍ ہزار لوگوں کا ٹیسٹ کیاگیا ہے۔ ملک میں بھر میں ۱۱۵؍ متاثرین کی  تصدیق ہوئی ہے جن میں سے۱ا؍ افراد علاج کے بعد صحت مند ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK