Inquilab Logo

کورونا وائرس کے سبب یورپی معیشت کوبھاری نقصان

Updated: August 05, 2020, 11:25 AM IST | Agency | Berlin

کورونا وائرس کے باعث ۱۸ء۳؍ ٹریلین ڈالرس کی یورپین معیشت کو۱۱ء۱؍ فیصد کا ریکارڈ نقصان پہنچ چکا ہے۔اس سال کی دوسری سہ ماہی میں کورونا وبا کے باعث یہ معاشی نقصان اس اندازے سے بھی زیادہ ہے جس کا تخمینہ لگایاگیا تھا

European Union - Pic : INN
یورپی یونین ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس کے باعث ۱۸ء۳؍ ٹریلین ڈالرس کی یورپین معیشت کو۱۱ء۱؍ فیصد کا ریکارڈ نقصان پہنچ چکا ہے۔اس سال کی دوسری سہ ماہی میں کورونا وبا  کے باعث یہ معاشی نقصان اس اندازے سے بھی زیادہ ہے جس کا تخمینہ لگایاگیا تھا۔یورپین یونین کے شماریاتی ادارے یورو اسٹیٹ نے یورو زون کی دوسری سہ ماہی کے نقصان کا تخمینہ اب۱۲ء۱؍ فیصد کردیا ہے۔یورو زون میں اس وباء سے سب سے زیادہ نقصان اسپین کو پہنچا ہے جو ۱۸ء۵؍ فیصد ہے۔ دوسرے نمبر پر پرتگال ہے جس کے نقصان کا تخمینہ۱۴ء۱؍ فیصد ہے۔معاشی نقصان کے حوالے سے فرانس اور اٹلی تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ جن کے نقصان کا تخمینہ بالترتیب ۱۳ء۸؍  اور۱۲ء۴؍ فیصد لگایا گیا ہے۔
 باقی ممالک میں نقصان کی شرح کے حساب سے بلجیم، آسٹریا، جرمنی، چیک ریپبلک اور لاتویا کا نمبر آتا ہے۔یورپ اس وبا  سے لڑنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر طریقے اختیار کر رہا ہے لیکن یورو اسٹیٹ کے مطابق اگر یہ وبا  جاری رہی تو یورپین معیشت میں مشترکہ کرنسی یورو استعمال کرنے والے ممالک کو۸ء۷؍فیصد جبکہ تمام یورپین ممالک کی مجموعی پیداوار کا سال کے آخر تک نقصان کا تخمینہ۸ء۹؍ فیصد ہوگا۔یورپی یونین کے تمام ممالک نے اپنے اپنے طور پر کورونا پر قابو تو پالیا ہے لیکن اس کے دوبارہ سر اٹھانے کے اندیشوں کی وجہ سے وہاں بھی معاشی سرگرمیاںوہ رفتار نہیں پکڑ پا رہی ہیں جس کی امید پوری دنیا میں کی جارہی تھی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK