Inquilab Logo

کورونا کےمعاملات بڑھنےکےسبب وسئی ویرارکےتمام اسکول ۲۳؍ دن بعد پھربندکردیئےگئے

Updated: February 25, 2021, 11:35 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

کوروناوائرس کے مریضوںمیں اضافہ کےسبب صرف ۲۳؍دن بعد وسئی ویرار میونسپل کارپوریشن نے پانچویں تاآٹھویں جماعتوں کے تمام اسکولوںکو بدھ سے بند کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جس کے تحت وسئی ،نالاسوپارہ اور ویرار کے اسکولوںکو بند کردیاگیاہے۔ اس سےطلبہ میں مایوسی پائی جارہی ہے۔تاہم ان کا تعلیمی نقصان نہ ہواس لئے پھر سےآن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔

Coronavirus - pic : INN
کورونا وائرس ۔ تصویر : آئی این این

کوروناوائرس کے مریضوںمیں اضافہ کےسبب صرف ۲۳؍دن  بعد وسئی ویرار  میونسپل کارپوریشن نے پانچویں تاآٹھویں جماعتوں کے تمام اسکولوںکو بدھ سے بند کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جس کے تحت وسئی ،نالاسوپارہ اور ویرار کے اسکولوںکو بند کردیاگیاہے۔ اس سےطلبہ میں مایوسی پائی  جارہی ہے۔تاہم ان  کا تعلیمی نقصان نہ ہواس لئے پھر سےآن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔
 وسئی گائوںمیں واقع حذیفہ ہائی اسکول اینڈجونیئر کالج کے معلم محمد آصف نے بتایاکہ ’’ وسئی ویرار شہر مہانگرپالیکاکی جانب سے ۲۲؍ فروری کو ایک سرکیولر کے ذریعے ۲۴؍فروری سے پانچویں تاآٹھویں جماعتو ںکے اسکول بندکرنے کی ہدایت دی گئی تھی جس پر عمل کرتےہوئے  آج سے ہم نے مذکورہ جماعتوںکے اسکول بند کردیئےہیں۔ ہمارے اسکول میں تقریبا ً ساڑھے ۳۰۰؍ طلبہ ان جماعتوںمیں زیر تعلیم ہیں جن میںسے ۷۵؍فیصد طلبہ خوشی خوشی اسکول آرہے تھے مگر اسکول بند ہونےکی اطلاع سے وہ مایوس ہوگئے۔ اب ان طلبہ کو آن لائن تعلیم دی جائے گی۔‘‘
  وسئی ضلع پریشد اُردو پرائمری اسکول کے معلم تنویر احمد نے بتایاکہ ’’ یکم فروری سے مذکورہ جماعتو ںکے اسکول کا آغاز کیاگیاتھا لیکن کوروناوائرس  کے معاملات میں اضافہ کے سبب صرف ۲۳؍دن بعد  اسکول کو بند کر دیا گیا ہے ۔طلبہ اور والدین کو منگل کو ہی ہم نے وہاٹس ایپ گروپ کے ذریعے اسکول بندہونےکی اطلاع دے دی تھی۔جن طلبہ کو اطلاع نہیں ملی تھی، ان میں سے بدھ کو کچھ ہی طلبہ اسکول آئے تھے لیکن انہیں ہم نے گھرواپس بھیج دیااور آن لائن پڑھائی کی تلقین کی ہے۔ آئند ہ اطلاع تک اسکول بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK