Inquilab Logo

کورونا کے شبہ میں ممبئی میں ۱۲؍ افراد کو مخصوص وارڈ میں رکھا گیا

Updated: March 08, 2020, 10:34 AM IST | Agency | Mumbai / New Delhi

مگرمرض کی تصدیق نہیں ہوئی، لداخ میں ۲؍ اور تمل ناڈو میں ایک مریض کی تصدیق، ملک بھر میں متاثرین کی تعداد ۳۴؍ ہوگئی ۔ کورونا وائرس  کے تعلق سے ملک بھر میں مچی افراتفری کے بیچ ممبئی میں ڈاکٹروں  نے شبہ کی بنیاد پر احتیاطاً ۱۲؍ افراد کو مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا ہے جبکہ  پونے میں  ۳؍ افراد کے تعلق  سےبھی اسی طرح کے احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔البتہ ڈاکٹروں نے واضح کیا  ہے کہ ان میں سے کسی کے بھی کورونا کے نئے وائرس  ’کووِڈ - ۱۹‘ سے متاثر ہونے کی تصدیق نہیں  ہوئی ہے  اورجانچ کی رپورٹ سنیچر کو دیر رات یا اتوار کو مل سکتی ہے

Kolkata Airport - Pic : PTI
کولکاتہ ایئر پورٹ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

   کورونا وائرس  کے تعلق سے ملک بھر میں مچی افراتفری کے بیچ ممبئی میں ڈاکٹروں  نے شبہ کی بنیاد پر احتیاطاً ۱۲؍ افراد کو مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا ہے جبکہ  پونے میں  ۳؍ افراد کے تعلق  سےبھی اسی طرح کے احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔البتہ ڈاکٹروں نے واضح کیا  ہے کہ ان میں سے کسی کے بھی کورونا کے نئے وائرس  ’کووِڈ - ۱۹‘ سے متاثر ہونے کی تصدیق نہیں  ہوئی ہے  اورجانچ کی رپورٹ سنیچر کو دیر رات یا اتوار کو مل سکتی ہے۔ جنوری سے اب تک کورونا وائرس متاثرہ علاقوں  سے ۵۳۲؍ افراد ممبئی آئے ہیں مگرمہاراشٹر میں اس خبر کے لکھے جانے تک  کورونا کے ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ البتہ  ڈاکٹرس جنوری سے اب تک ۲۵۴؍ افراد کواحتیاطاً علاحدہ وارڈ میں منتقل کرکے علاج کرچکے ہیں۔ 
 لداخ میں ۲؍ اور تمل ناڈو میں ایک نیا کیس
  اس بیچ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ۳۴؍ ہوگئی ہے۔ سنیچر کو لداخ میں  ۲؍ اور تمل ناڈو میں ایک شخص کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ لداخ   کے مذکورہ دونوں افرادایران کا سفر کرچکے ہیں جبکہ تمل ناڈو کا متاثرہ شخص عمان گیاتھا۔  ملک بھر میں  سیکڑوں  افراد کو محض شبہ کی بنیاد پر احتیاطاً اسپتالوں کے مخصوص  وارڈس میں منتقل کردیاگیا ہے۔ 
 وزیراعظم نے حالات کا جائزہ لیا
  وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو تمام وزارتوں اورمتعلقہ افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملک میں کوروناوائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور حکام کو ضروری ہدایتیں دیں۔ انہوں نے عوام کوبھی افواہوں  پر دھیان نہ دینے کا مشورہ دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK