Inquilab Logo

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غیر معینہ مدت تک کیلئے کرفیو کا اعلان

Updated: April 04, 2020, 6:22 AM IST | Riyadh

صرف صبح ۶؍ سے سہ پہر ۳؍ بجے تک گھر کے کسی ایک نوجوان فرد کو خریداری کیلئے نکلنے کی اجازت، بچوں اور بوڑھوں کے نکلنے کی ممانعت ۔

Medina. Photo: PTI
مدینہ۔ تصویر: پی ٹی آئی

سعودی عرب حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے تحت مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جس کا اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق مکہ اور مدینہ میں پورے دن کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاہم صبح ۶؍ بجےسے سہ پہر ۳؍ بجے تک شہریوں کو دوائی اور کھانے پینے کی اشیاء لینے کے لئے گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگیتاہم خریداری کی یہ عایت بھی ہر خاندان کے کسی ایک فرد کو حاصل ہوگی جس کانام پہلے درج کر لیا جائے گا۔کرفیو کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں اور ذرائع آمد ورفت بند رہیں گے۔ وقفے کے دوران صرف دوائی اور ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے نوجوانوں کو اجازت ہوگی۔ رعایتی اوقات میں بھی بچوں اور بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت، میڈیا اہلکار اور میونسپل کارپوریشن کے خصوصی عملے کو اپنا کام حسب دستور جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔
 عالمی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے تحت سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار ۷۲۰؍ ہو گئی ہے۔ جب کہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک ۱۶؍ افراد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔  واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے پہلے ہی ریاض مکہ اور مدینہ میں لاک ڈائون کر رکھا ہے۔ لیکن یہ اب تک یہ لاک ڈائون ۱۲؍ گھنٹوں کا تھا۔ اب اس میں مزید سختی لائی گئی ہے۔ یہاں بھی بیشتر مساجد میں باجماعت نمازوں پر پابندی ہے حتیٰ کہ اس سال حج کے بھی موقوف ہونے کا خدشہ ہے۔ عمرہ کا عمل پہلے ہی معطل ہو چکا ہے۔ یاد رہے سعودی حکومت نے کچھ دنوں پہلے ہی یہ اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب دنیا بھر غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اس سال حج کے خواہش مند افراد اپنی تیاریوں کو موخر کردیں ۔ ساتھ ہی حکومت نے ٹراویل ایجنسیوں اور ہوٹلوں کے کیلئے ہدایت جاری کی تھی کہ وہ کسی طرح کی کوئی بکنگ فی الحال نہ کریں ۔ اس سال حج کا عمل اگست مہینے میں درپیش ہے جو اس وقت ۴؍ ماہ دور ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK