Inquilab Logo

آسٹریلیا سے آنے والے شخص کو سوسائٹی کے لوگوں نے اسی کے فلیٹ میں رہنے نہیں دیا

Updated: March 19, 2020, 11:54 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Dombivli

کورونا وائر س کے پیش نظر شہر ی انتظامیہ لوگوں سےاحتیاط بر تنےکی اپیل کررہا ہے نیزکورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوامی بیداری مہم بھی شروع کی گئی ہے، لیکن شہر یوں میں کورونا وائرس کا خوف کم ہو نے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

Mumbai Marine Drive - Pic : PTI
ممبئی مرین ڈرائیو ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائر س کے پیش نظر شہر ی انتظامیہ لوگوں سےاحتیاط بر تنےکی اپیل کررہا ہے نیزکورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوامی بیداری مہم بھی شروع کی گئی ہے، لیکن شہر یوں میں کورونا وائرس کا خوف کم ہو نے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کورونا کے زیادہ تر مر یض بیرون ملک سےہندوستان آنے کی تصدیق ہو نے کےبعد شہر ی غیر ملکیوں کو شبہ کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ایسا ہی ایک معاملہ ڈومبیولی میں پیش آیا جب ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے آسٹر یلیا سےآئے ہوئےشخص کو اپنے ہی گھر میں رہنے نہیں دیا۔پولیس نے مداخلت کرتےہوئے مذکورہ شخص کو ممبئی کے کستوربا اسپتال جانے کامشورہ دیا تاہم اُس نےبتایا کہ دہلی ایئر پورٹ پر اُس کی جانچ ہو چکی ہے لہٰذ ا اب وہ کسی بھی طر ح کی جانچ کا سامنا نہیں کر ے گا اور دوبارہ آسٹر یلیا لوٹ جائے گا۔ 
 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک شخص آسٹر یلیا سےڈومبیولی میں واقع اپنے گھر آیا ۔ لیکن بلڈ نگ کے مکینوں نےاُس شخص کو اپنے ہیگھرمیں رہنے کی بجائے اسپتال جانےنیز کچھ دن ڈومبیولی نہیں آنے کا مشورہ دیا۔  بلڈ نگ کے مکینوں کے بر تاؤ سےنارا ض شخص رام نگر پولیس اسٹیشن پہنچا ۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو ممبئی کے کستور با اسپتال جاکرکورونا کی جانچ کرانےکا مشورہ دیا جس سے ناراض شخص نے دوبارہ دہلی سے آسٹر یلیا جانے کا ارادہ ظاہرکیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK