Inquilab Logo

کورونا وائرس کا خطرہ : حکومت کا سنگاپور کے غیر ضروری سفر سے بچنے کا مشورہ

Updated: February 23, 2020, 1:18 PM IST | Agency | New Delhi

حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر عوام کو سنگاپور کے غیرضروری سفر سے بچنے کا مشورہ دیا ہے ۔ کابینہ سیکریٹری نے یہاں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں نویل کرونا وائرس (سي او وی آئی ڈی ۱۹؍ ) کے انتظام کے سلسلے میں ریاستوں کی حالت، تیاریوں اوراقدامات کا جائزہ لیا۔

کورونا وائرس کا خطرہ : حکومت کا سنگاپور کے غیر ضروری سفر سے بچنے کا مشورہ ۔ تصویر : پی ٹی آئی
کورونا وائرس کا خطرہ : حکومت کا سنگاپور کے غیر ضروری سفر سے بچنے کا مشورہ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 نئی دہلی : حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر عوام کو سنگاپور کے غیرضروری سفر سے بچنے کا مشورہ دیا ہے ۔ کابینہ سیکریٹری نے  یہاں اعلیٰ سطحی میٹنگ  میں نویل کرونا  وائرس (سي  او وی آئی ڈی ۱۹؍ ) کے انتظام کے سلسلے میں ریاستوں کی حالت، تیاریوں اوراقدامات کا جائزہ  لیا۔ اس  میٹنگ  میں صحت اور خاندانی بہبود ، شہری ہوا بازی، دفاع، معلومات اور نشریات کی وزارت کے سیکرٹرییز، اے ایف ایم ایس کے ڈائریکٹر جنرل، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، امیگریشن بیورو، آئی ٹی بی پی اور فوج کے نمائندے بھی موجود تھے۔جائزہ کے بعداب  کاٹھمنڈو، انڈونیشیا، ویتنام اور ملائیشیا سے آنے والی پروازوں کے لئے بھی ہوائی اڈوں پر گہری جانچ  کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
 اس سلسلے میں پہلے جاری  مشورہ کے علاوہ اب شہریوں کو سنگاپور کے غیر ضروری سفر سے بچنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔اب تک ۲۱؍ ہزار ۸۰۵؍  مسافروں کو کمیونٹی ہیلتھ کی نگرانی کے تحت لایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ۳؍ لاکھ سے زائد  ہوائی مسافروں اور ۹؍ ہزار سے زائد  مسافروں کی بندرگاہوں پر جانچ کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے چین میں سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد کو گھروں میں قید ہونا پڑ گیا ہے اس کے باوجود اس وائرس کا زور کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK