Inquilab Logo

بکسر سینٹرل جیل کے قیدی ماسک تیار کرنے میں مصروف

Updated: March 28, 2020, 9:48 AM IST | Buxar

کورونا کے خلاف جنگ میں قیدی بھی شامل۔ محکمۂ صحت اور محکمہ پولیس کی جانب سے ماسک کا آرڈر۔

Buxar Jail. Photo : INN
بکسر جیل۔ تصویر: آئی این این

بہار کے بکسر ضلع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤکوروکنے میں مددگار ماسک کی کمی کو دور کرنے کیلئے سینٹرل جیل کے قیدی جنگی سطح پر ماسک بنا رہے ہیں ۔ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے پہنے جانے والے ماسک کی ان دنوں بازار میں قلت ہے۔بازار میں اچانک ماسک کی مانگ بڑھ جانے کی وجہ سے اس کی سپلائی بے حد کم ہوگئی ہے اور زیادہ تر دکانوں میں اس کا اسٹاک نہیں ہے۔ ایسی صورت میں انسانیت کی انوکھی مثال پیش کرتے ہوئے بکسر سینٹرل جیل کے قیدیوں نے ماسک بنانے کاکام جنگی سطح پر شروع کر دیا ہے۔ کورونا سے لڑنے کیلئے یہ قیدی صرف ماسک ہی نہیں بلکہ فینائل بھی تیار کر رہے ہیں ۔ قیدیوں کو محکمۂ صحت کی جانب سے ایک ہزار ماسک بنانے کا آرڈر دیا گیاہے۔ ساتھ ہی پولیس محکمہ نے ۲۰۰؍ ماسک بنانے کا آرڈر دیا ہے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ وجے اروڑہ نے بتایاکہ قیدی ڈبل لیئر ماسک بنارہے ہیں جو سوتی کپڑے سے بنایاجارہاہے ۔ ایک ماسک کی تیاری میں قریب ۲۰؍ روپے کا خرچ آر ہاہے ۔ کپڑے کا ہونے کی وجہ سے اسے استعمال کے بعد دھوکر پھر سے استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی قیدیوں کے ذریعہ فینائل بھی تیار کیاجارہاہے جو پولیس اور محکمۂ صحت کو سپلائی کیاجارہا ہے ۔ 
 ادھر ضلع سپلائی شاخ کے ذریعہ جاری کی گئی فہرست میں ماسک کی قیمت ۳۰؍روپے مقرر کی گئی ہے ۔ مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت پر ماسک فروخت کیاگیا تو متعلقہ دکاندار پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK