Inquilab Logo

کوروناوائرس: دنیا بھرمیں‌ایک دن میں‌ ریکارڈ 2 لاکھ 84 ہزارکیسز

Updated: July 26, 2020, 10:20 AM IST | Agency | New Delhi

امریکہ میں  لگاتار چوتھے روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 24جولائی کودنیا بھرمیں سب سے زیادہ پونے 3لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔یہ تعداد  2لاکھ 84ہزار 196 رہی  جو اب تک ایک دن میں وائرس کے شکار افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔  ڈبلیو ایچ اوکے مطابق زیادہ ترکیسز  ہندوستان ،امریکہ، جنوبی افریقہ اور جنوبی امریکہ کے خطہ سے سامنے آئے ۔دوسری جانب ایشیا میں میں  بھی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے ۔

Health Worker - Pic : PTI
ہیلتھ ورکر ۔ تصویر : پی ٹی آئی

امریکہ میں  لگاتار چوتھے روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 24جولائی کودنیا بھرمیں سب سے زیادہ پونے 3لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔یہ تعداد  2لاکھ 84ہزار 196 رہی  جو اب تک ایک دن میں وائرس کے شکار افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔
 ڈبلیو ایچ اوکے مطابق زیادہ ترکیسز  ہندوستان ،امریکہ، جنوبی افریقہ اور جنوبی امریکہ کے خطہ سے سامنے آئے ۔دوسری جانب ایشیا میں میں  بھی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے ۔چین میں کورونا کے مزید 34 کیسز سامنے آئے  ہیں جن میں 20متاثرین کا تعلق سنکیانگ کے مغربی علاقے ،9 کا تعلق شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ سے ہے جبکہ دیگر 5 افراد بیرونِ ملک سے آئے تھے ۔
 ہندوستان  میں وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے ۔

 عالمی خبررساں ایجنسی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں رواں ہفتہ کے دوران 40 ممالک میں متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی ہے ،آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہونے لگا،ہفتہ کو وکٹوریہ میں 357 نئے کیسز سامنے آئے اور پانچ  ہلاکتیں  ہوئیں۔ جنوبی کوریا میں ہفتہ کو 113 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی جو تین مہینوں میں یومیہ متاثرین کی تعداد میں سب سے بڑا اضافہ ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK