Inquilab Logo

 کووڈکا اثر: ہونڈا موٹر سائیکل کے مینوفیکچرنگ پلانٹس ۱۵؍ دن کیلئے بند

Updated: April 30, 2021, 11:15 AM IST | Agency | New Delhi

کورونا وباء کی دوسری لہر کا ملک بھر میں زور ہے۔ موذی وباء کے بڑھتے معاملات پر قدغن لگانے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 نئی دہلی (ایجنسی):کورونا وباء کی  دوسری لہر کا ملک بھر میں زور ہے۔ موذی وباء کے بڑھتے معاملات پر قدغن لگانے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں خبر آئی ہے کہ   ہونڈا موٹر سائیکل اینڈاسکوٹر انڈیا (ایچ ایم ایس آئی ) نے یکم مئی سے اپنے سبھی مینوفیکچرنگ پلانٹس کو بندکرنے کا فیصلہ کیاہے۔ یہ پلانٹ ۱۵؍ دنوں تک بند رہیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کووِڈ۱۹؍ کے بڑھتے کیسز اور مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مدت کے دوران سبھی پلانٹس میں سالانہ مینٹیننس کا کام کیا جائے گا۔ ایچ ایم ایس آئی نے بیان میں کہا ہے کہ کووڈ ۱۹؍ کے حالات اور مارکیٹ ریکوری کے جائزہ کی بنیاد پر کمپنی بعد کے مہینے میں پروڈکشن پلانٹ کے متعلق فیصلہ کرے گی۔ کمپنی کے مطابق مینوفیکچرنگ پلانٹ کے بند رہنے کے دوران گاہکوں اور بزنس پارٹنر کی مدد کے لئے ہونڈا کے سبھی آفس اسوسی ایٹس ورک فرام ہوم کریں گے۔ صرف ضروری اسٹاف ہی کمپنی کے پلانٹ اور ملک بھر میں پھیلے مختلف دفاتر میں کام کریں گے۔ کمپنی کی ملک میں ۴؍ ریاستوں میں پروڈکشن فیسلٹی ہے ۔ یہ فیسلٹی ہریانہ کے مانسیر، راجستھان کے تاپوکارا ، کرناٹک کے نرساپورا اور گجرات کے وٹھل پور میں واقع ہے۔ ان سبھی پروڈکشن فیسلٹی کی سالانہ مینوفیکچرنگ استعداد ۶۴؍ لاکھ یونٹ ہے۔   خیال رہے کہ ماروتی سوزوکی نے کووِڈ۱۹؍ کے پیش نظر ہریانہ کے دو مینوفیکچرنگ پلانٹس کو ایک ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم جی موٹر انڈیا نے بھی گجرات کے ہلول میں واقع  اپنے پلانٹ کو ۷؍ دنوں تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ہیرو نے اپنے سبھی ۶؍ مینوفیکچرنگ پلانٹس میں پروڈکشن بند کردی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK