Inquilab Logo

ڈیری برانڈ ’امول‘ کو۳۹؍ہزار ۲۴۸؍کروڑ روپے کی ریکارڈ آمدنی

Updated: July 23, 2021, 1:35 PM IST | Agency | New Delhi

 ملک کے سب سے بڑے ڈیری برانڈ امول کا مالیاتی سال ۲۱۔۲۰۲۰ء   میں ۳۹؍ہزار ۲۴۸؍کروڑ روپے کا کاروبار ہوا ہے۔ کمپنی کی تاریخ میں یہ اب تک کا ریکارڈ کاروبار ہے۔

Picture. Picture:INN

 ملک کے سب سے بڑے ڈیری برانڈ امول کا مالیاتی سال ۲۱۔۲۰۲۰ء   میں ۳۹؍ہزار ۲۴۸؍کروڑ روپے کا کاروبار ہوا ہے۔ کمپنی کی تاریخ میں یہ اب تک کا ریکارڈ کاروبار ہے۔ دوسری جانب اس کے ڈیری پروڈکٹس کی فروخت میں گراوٹ آئی ہے۔پچھلے سال امول کا کاروبار ۳۸۵۴۲؍کروڑ روپے تھا۔ اس کا ہدف ۲۰۲۵ء تک ریونیو کو دگنا کرکے ایک لاکھ کروڑروپےکرنا ہے۔ فی الحال دنیا میں یہ آٹھویں نمبر کی سب سےبڑھ دودھ پیداوار کرنے والی کمپنی ہے۔ ۲۰۱۲ء میں یہ ۱۸؍ویں نمبر پر تھی۔
  دراصل وباء میں لاک ڈاؤن ہونے سے گھروں میں ڈیری پروڈکٹس کی کھپت بڑھ گئی۔ اس وجہ سے کمپنی کے کاروبار میں اچھال دیکھا گیا ہے۔ اس کی کل اکائیوں نے ۲۰۲۱ء میں دودھ پروکیور منٹ میں ۱۴؍فیصد کی برتری حاصل کی ہے۔ فی دن یہ ۴۰؍ لاکھ لیٹر دودھ کو ہینڈل کرتی ہے۔کورونا کے وقت میں اس کے تھیلی بند کنزیومربزنس جن میں دودھ،پنیر،مکھن،اور آئس کریم ہوتا ہے اس کی زیادہ فروخت رہی ہے۔ یہ مصنوعات ملک کی بڑی کمپنیوں جیسے برٹانیا اور ہندوستان یونی لیور سے مقابلہ کرتے ہیں۔ سالانہ ان پروڈکٹس میں ۸ء۱؍ فیصد کی شرح سے سبقت رہی ہے۔ کمپنی اس سال ۷۵؍ ویں  سالگرہ منارہی ہے۔ منگل کو اس کی ۴۷؍ویں سالانہ اجلاس عام (اے جی ایم) منعقد ہوا تھا۔کمپنی نے کہا کہ وباء کے دوران گھروں کے باہر استعمال کئے جانے والے پروڈکٹس کی فروخت پر اثر دیکھا گیا ہے۔ اسلئے کمپنی نے گھروں میں استعمال کئے جانے والے پروڈکٹس پر توجہ دی ہے۔ اس کے لئے اس نے دور دراز تک اپنے سپلائی چین کو درست کیاہے اور آن لائن فروخت پر توجہ دی ہے۔
 کمپنی نے یہ بھی کہاکہ کورونا کے دوران اس نے شروعاتی لہر میں ایمونٹی بڑھانے والےپروڈکٹس کو لانچ کیا تھا۔ امول کے ڈیری پروڈکٹس میں اس لئے گراوٹ آئی کیونکہ اس دوران ہوٹل اور ریسٹورنٹ بند رہے۔ جس سے ان کی مانگ گھٹ گئی تھی ۔ پچھلے مہینے ہی کمپنی نے اپنے سبھی دودھ کی قیمتوں میں فی لیٹر ۲؍ روپے کا اضافہ کیا تھا۔ دسمبر ۲۰۱۹ء کے بعد پہلی بار دودھ کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK