Inquilab Logo

موٹرپمپ سے صفائی کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے مزدور کی موت ،ٹھیکیدارگرفتار

Updated: September 18, 2020, 12:01 PM IST | Kazim Shaikh | Dharavi

یہاں کے شاہو نگر علاقے میں ویسٹرن ریلوے پولیس کالونی کی ایک ۶؍ منزلہ عمارت کے ٹیریس پر ۲؍ مزدور پانی کی ٹنکی صاف کرنے کیلئے گئے تھے جہاں وائر کٹنے کی وجہ سے پانی کی ٹنکی میںکرنٹ اتر گیا جس کی وجہ سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک مزدور کی موت ہوگئی

Death - PIC : INN
بجلی کا جھٹکا لگنے سے مزدور کی موت ۔ علامتی تصویر : آئی این این

یہاں کے شاہو نگر علاقے میں  ویسٹرن ریلوے پولیس کالونی کی ایک ۶؍ منزلہ عمارت  کے ٹیریس پر ۲؍ مزدور پانی کی ٹنکی  صاف کرنے کیلئے گئے تھے  جہاں  وائر کٹنے کی وجہ سے  پانی کی ٹنکی میںکرنٹ اتر گیا جس کی وجہ سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک مزدور کی موت ہوگئی ۔پولیس نے ٹھیکیدار کولاپروائی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
 شاہو نگر پولیس اسٹیشن کے ایک تفتیشی انسپکٹر نے بتایا کہ  ویسٹرن ریلوے پولیس کالونی کی   ۶؍ منز لہ عمارت کے ٹیرس پر پانی کی ٹنکی کی   صفائی کیلئے ۲؍ مزدور کلیان سے آئے تھے ۔  منگل کی صبح ۱۱؍بجے بابو بینچو گوڑا (۲۱) اور اس کا ساتھی تری لوچن فائن (۲۲)  ٹیریس پر گئے  ۔ بابو گوڑا ٹنکی میں داخل ہوکر موٹر پمپ شروع کرکے پانی سے اس کی صفائی کررہا تھا۔اس دوران کہیں پر الیکٹرک وائر کٹا ہونے سے کرنٹ ٹنکی میں اتر گیا تھاجس کا جھٹکا لگنے سے بابو گوڑا ٹنکی کے اندر تڑپنے لگا۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی  انکوائری کرنے پر معلوم ہوا کہ بجلی کا جھٹکا لگنے کے بعد فوراً تری لوچن نے جاکر بجلی سپلائی منقطع کردی اور بابو کو بلڈنگ کے واچ مین کی مدد سے ٹنکی سے نکال کر فوری طورپر سائن اسپتال  پہنچایا  جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا ۔ پولیس کے مطابق بابو گوڑا کی لاش  پوسٹ مارٹم کیلئے ڈاکٹروں کے حوالے کردی گئی ہے اور پولیس نے کلیان میں رہنے والے صفائی کنٹریکٹر پروین کالی داس دوشی (۶۳) کو لاپروائی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔
  اس واقعہ کی وجہ سے مہلوک بابوگوڑا کے اہل خانہ صدمے سے نڈھال ہیں ۔ شاہو نگر پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK